گلگت سے یاسین جانے والی مسافر گاڑی حادثے کا شکار ہو کر دریا میں جا گری، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
حادثہ مورکہ یاسین کے مقام پر پیش آیا، جہاں مسافر گاڑی بے قابو ہو کر دریا میں جا گری۔ حادثے کے بعد مقامی رضاکاروں اور ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی مسافروں کو دریا سے باہر نکالا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔





