اسلام آباد: پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی سے متعلق پالیسی جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل کیا جارہا ہے، افغانستان واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہوگا۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق پنجاب، کے پی کے سمیت تمام صوبائی حکومتوں اور متعلقہ ایجنسیوں کو ہدایت دی گئی ہے وہ پی او آر ہولڈرز کی مکمل نگرانی کریں اور وطن واپسی کے لیے صوبائی ایکشن پلان مرتب کرکے وزارت داخلہ کو ارسال کریں۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق مذکورہ فیصلہ سکیورٹی خدشات اور وسائل کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ واپسی کے تمام تر مراحل میں افغان مہاجرین کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے گا اورافغان عبوری حکومت کو بھی اعتماد میں لے کر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
دیکھیں: تحریک طالبان پاکستان کے خاندانوں کی غزنی اور زابل منتقلی