"> ہنگو میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

ہنگو میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، اسکول کے قریب نصب بم ناکارہ بنا دیا گیا

ہنگو کے علاقے درسمند میں ہائی اسکول کے قریب نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا گیا۔ پولیس کے مطابق بم میں 5 سے 6 کلوگرام بارودی مواد موجود تھا۔
ہنگو میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام

ہنگو میں درسمند ہائی اسکول کے قریب نصب ریموٹ کنٹرول بم پولیس کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ بم میں 5 سے 6 کلوگرام بارودی مواد تھا۔

October 20, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس نے ہائی اسکول کے قریب نصب ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا۔ پولیس کے مطابق بم میں 5 سے 6 کلوگرام بارودی مواد موجود تھا۔

یہ دھماکا خیز مواد ہنگو کے علاقے درسمند میں ہائی اسکول کے قریب نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کی بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور بم کو ناکارہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او دوآبہ وحید نور خان کی قیادت میں کی گئی۔ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ خطرے کو ختم کر دیا۔

دوسری جانب ڈی پی او ہنگو صلاح الدین کنڈی نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں۔

پولیس کے مطابق علاقے میں ممکنہ خطرات کے خاتمے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

میر رضا علی کیس کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ میں پولیس تفتیش پر سوالات اٹھائے گئے اور جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی گئی ہے۔

October 20, 2026

برطانیہ نے حوثیوں کے حملوں سے سعودی عرب کے دفاع کے لیے ٹائفون لڑاکا طیارے، فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ اور فوجی مشیر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

October 20, 2026

سندھ کابینہ نے نوجوان تاجر میر رضا کیس کی رپورٹ جاری کرنے اور اس پر عمل درآمد کے لیے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

October 20, 2026

رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں۔ کاپی کریں

October 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *