شازیہ منظور کی جائیداد پر قبضے کا الزام، دو ملزمان گرفتار

لاہور پولیس نے گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کے الزام میں دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گلوکارہ شازیہ منظور کے گھر پر قبضے کی کوشش کا معاملہ

گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے اور دھمکیوں کے مقدمے میں لاہور پولیس نے دو ملزمان سہیل اور بینش کو گرفتار کر لیا۔

November 20, 2026


معروف گلوکارہ شازیہ منظور کی جائیداد پر مبینہ قبضے اور انہیں دھمکیاں دینے کے مقدمے میں لاہور پولیس نے دو نامزد ملزمان سہیل اور بینش کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پر جائیداد کے کاغذات پر زبردستی دستخط کروانے اور گھر کے کرایہ داروں کو دھمکانے کا الزام ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی گئی ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔

شازیہ منظور نے چند روز قبل اپنے وکیل کے ہمراہ تھانہ ملت پارک میں درخواست جمع کرائی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا تھا کہ چار مسلح افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر انہیں دھمکیاں دیں۔

گلوکارہ کے مطابق ملزمان نے ان سے خالی کاغذات پر زبردستی دستخط بھی کروائے، تاہم انہوں نے بعد میں وہ کاغذات پھاڑ دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا اپنے سابق منیجر نواز کے ساتھ جائیداد کا تنازع چل رہا ہے اور منیجر کے بیٹے انہیں مسلسل ہراساں کر رہے ہیں۔

شازیہ منظور نے اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے واقعے کا نوٹس لینے اور تحفظ فراہم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جائیداد سے متعلق مقدمہ عدالت میں زیرِ سماعت ہے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) اور جرمن امپورٹرز ایسوسی ایشن نے دوطرفہ تجارت کے فروغ اور پائیداری رپورٹنگ کو بہتر بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

November 20, 2026

پاکستان سمیت 16 ممالک نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں اور غزہ امداد میں رکاوٹ ڈالنے والے اداروں پر برطانیہ اور آسٹریلیا کی پابندیوں کا خیرمقدم کیا ہے۔

November 20, 2026

امریکہ نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری اور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ امریکی کمپنیوں سے روزگار اور تربیت کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے۔

November 20, 2026

صحافی سمیع یوسفزئی کی پوسٹ کے تناظر میں شیخ ہیبت اللہ کے احکامات اور سرحد پار دہشت گردی پر ایک نظر؛ کیا کابل حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے؟

November 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *