مہمند ایجنسی: صوبائی حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر باجوڑ جاتے ہوئے مہمند کے علاقے میں گر کر تباہ، نتیجے میں تین افراد شہید ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر پشاور سے باجوڑ جاتے ہوئے ضلع مہمند کی حدود مین داخل ہوا تو اس سے رابطہ منقطع ہوگیا، ہیلی کاپٹر موسمی خرابی کے سبب کریش کرگیا۔
انتظامیہ کے مطابق ہیلی کاپٹر ضلع مہمند کے علاقہ چینگی بانڈہ میں گرکر تباہ ہوا جس میں تین افراد شہید ہوئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے حادثے کی تصدیق کر دی۔
حالیہ طوفانی بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ایک سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ سولہ زخمی اور متعدد افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔
اسی طرح 35 گھر شدید متاثر ہوئے،7 گھر مکمل طور پر منہدم ہوگئے جبکہ 28 گھر جزوی تباہ ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے کئی اخلاع متاثر ہوئے جن سب سے زیادہ نقصان باجوڑ اور بٹگرام میں ہوا جہاں ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہیں۔
دیکھیں: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب نے 43 جانیں لے لیں