"> بانیٔ پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیخلاف حکومت کی نظرِ ثانی درخواست دوبارہ دائر
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

بانیٔ پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کیخلاف نظرِ ثانی درخواست دوبارہ دائر

حکومت نے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے عدالتی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دوبارہ سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔
حکومت کی نظرِ ثانی درخواست سپریم کورٹ میں دوبارہ دائر

چیف کمشنر اسلام آباد نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے نظرثانی درخواست دوبارہ دائر کی، جس میں عدالتی فیصلے میں سقم اور جیل رولز نظر انداز کیے جانے کا مؤقف اپنایا گیا۔

August 21, 2026

بانیٔ پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کے خلاف حکومت نے دوبارہ نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی۔

ذرائع کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ہسپتال منتقل کرنے کے عدالتی فیصلے میں سقم ہے اور جیل رولز کو نظر انداز کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ بھی مؤقف اپنایا گیا کہ مرکزی کیس میں حکومت کو فریق نہیں بنایا گیا، لہٰذا متفرق درخواست منظور کر کے نظرثانی کی اجازت دی جائے۔

معاملے کا پس منظر

اس سے قبل 18 اگست کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانئ پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ملاقات اور علاج سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

بعدازاں وفاقی حکومت نے چیف کمشنر اسلام آباد کے توسط سے نظرِ ثانی کی درخواست دائر کی تھی، جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت کا حکم اختیارِ سماعت سے تجاوز ہے اور بانیٔ پی ٹی آئی کو 5 اگست 2023 کو ایڈیشنل سیشن جج نے 3 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

بیس اگست کو سپریم کورٹ نے یہ نظرِ ثانی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی تھی، جس کے بعد اب دوبارہ درخواست دائر کی گئی ہے۔

دیکھیے: عمران خان کا طبی معائنہ پمز میں ہوا، صحت مند قرار دیے جانے پر اڈیالہ جیل منتقل: عطا تارڑ

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *