کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے معروف اداکارہ حمیرا اصغر کے قتل سے متعلق مقدمہ درج کرنے کی درخواست منظور کر لی۔
حمیرا اصغر کے قتل کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق درخواست پر سیشن جج نے سماعت کی، درخواست میں ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس ایچ او گزری کو فریق بنایا گیا ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ مقتولہ کے ورثا یا ریاستی فرد کا بیان محفوظ کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔
تحقیقات کے مطابق گزشتہ ماہ جولائی میں حمیرا اصغر کی لاش ڈیفنس کراچی کے فلیٹ سے ملی تھی ، جہاں گزشتہ 7 سال سے کرائے کے فلیٹ میں رہاٗش پذیر تھیں۔
ایس پی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ حمیرا اصغر 2018 سے کراٗے کے فلیٹ میں مقیم تھیں۔ اور 2024 سے فلیٹ کا کرایہ نہیں دے رہی تھیں۔
دیکھیں: عائزہ خان نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اپنا پلان بتا دیا