بھارتی فضائیہ کا طیارہ کشتواڑ میں گر کر تباہ: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فضائیہ کو ایک اور بڑا دھچکا

دفاعی ماہرین کے مطابق، بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے گرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے بھارت کے فضائی بیڑے کی حفاظت اور دیکھ بھال کے معیار پر ایک بار پھر بڑے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
بھارتی طیارہ تباہ

مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ دشوار گزار جغرافیائی حدود اور جنگلاتی علاقہ ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو ملبے تک رسائی اور پائلٹس کی تلاش میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

April 24, 2026

کشتواڑ: انڈین ایئر فورس کا ایک طیارہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے دشوار گزار پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے فوری بعد متعلقہ مقام سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے، جس کے بعد مقامی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ دشوار گزار جغرافیائی حدود اور جنگلاتی علاقہ ہونے کے باعث امدادی ٹیموں کو ملبے تک رسائی اور پائلٹس کی تلاش میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بھارتی فضائیہ کے حکام نے طیارہ گرنے کی تصدیق کر دی ہے، تاہم حادثے کی وجوہات اور طیارے کی فنی تفصیلات تاحال خفیہ رکھی گئی ہیں۔ اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثہ کسی تکنیکی خرابی کا نتیجہ ہے یا خراب موسم اس کا باعث بنا۔ طیارے میں سوار عملے کی تعداد اور ان کی خیریت کے حوالے سے بھی کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واقعے کی حساسیت اور جائے وقوعہ کی دور دراز لوکیشن کی وجہ سے نقصانات کا حتمی اندازہ نہیں لگایا جا سکا، تاہم ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق، بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے گرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے بھارت کے فضائی بیڑے کی حفاظت اور دیکھ بھال کے معیار پر ایک بار پھر بڑے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ کشتواڑ جیسے دشوار گزار علاقے میں پیش آنے والا یہ حادثہ بھارتی فضائیہ کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

دیکھئیے:بھارتی فضائیہ تربیتی طیارہ اترپردیش میں گر کر تباہ

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *