افغانستان میں طالبان قیادت کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی کارروائی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ عدالت نے 12 نومبر 2026 کو افغانستان سے متعلق پرانے مقدمے کا ریکارڈ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم طالبان رہنماؤں کے خلاف کارروائی الگ مقدمے میں جاری رہے گی۔
عدالت کے مطابق طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین اور لڑکیوں کے خلاف مبینہ جرائم سے متعلق تحقیقات اب افغانستان II کے نام سے الگ کارروائی کا حصہ ہیں۔ اس معاملے میں طالبان کے 4 اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری بھی برقرار ہیں۔
ان رہنماؤں میں طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ، چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی، حبیب اللہ آغا اور ندا محمد ندیم شامل ہیں۔
آئی سی سی کی کارروائی میں خواتین اور لڑکیوں پر پابندیوں اور ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات بھی شامل ہیں۔ عدالت ان الزامات کا قانونی جائزہ لے رہی ہے۔
اس پیش رفت کا مطلب ہے کہ افغانستان سے متعلق پرانے مقدمے کا ریکارڈ بند ہونے کے باوجود طالبان قیادت کے خلاف قانونی کارروائی ختم نہیں ہوئی۔ تاہم فیصلے اور کارروائی سے متعلق اپیل کا معاملہ بھی موجود ہے۔
دیکھیے ؛ افغانستان میں بدامنی برقرار، پنجشیر میں 7 طالبان اہلکار ہلاک، 22 لاپتا





