عراق میں ایندھن بھرنے والے امریکی فوجی طیارے کے حادثے میں ہلاک ہونے والے چھ فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی گئی جبکہ امریکا نے اپنے شہریوں کو مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق طیارہ 12 مارچ کو عراق میں حادثے کا شکار ہوا تھا جس کے نتیجے میں چھ فوجی ہلاک ہو گئے۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں امریکی اہداف پر ایران کے حملوں کے بعد واشنگٹن نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے شہریوں کو خطے کے ایک درجن سے زائد ممالک سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکی حکام کے مطابق خطے میں بڑھتی کشیدگی کے باعث سیکیورٹی صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے۔