افغانستان کی اسلامی وحدت پارٹی کے سربراہ محمد محقق نے ڈیورنڈ لائن کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان باضابطہ بین الاقوامی سرحد تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

April 20, 2026

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کو سفارتی عمل میں واحد باضابطہ ثالث قرار دیتے ہوئے خطے میں اسلام آباد کے کلیدی کردار کی تصدیق کی ہے۔

April 20, 2026

امریکی جریدے ‘دی ہل’ میں برہما چیلانی کے مضمون کو حقائق مسخ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے ماہرین نے ’نیوکلیئر اسلامزم‘ کے بیانیے اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے مغربی دوہرے معیار کو مسترد کر دیا ہے۔

April 20, 2026

افغانستان کے صوبہ نیمروز میں مبینہ پاکستانی ڈرون حملے کی اطلاعات، طالبان حکام کی جانب سے ڈرون پر فائرنگ اور ایک گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

April 20, 2026

بنوں میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی؛ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج کا اہم رنگ لیڈر وحید اللہ عرف مختار خودکش بمبار سمیت ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل گل فراز کی شہادت میں ملوث ماسٹر مائنڈ انجام کو پہنچ گیا۔

April 20, 2026

بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون پولیس افسر کی شہادت؛ خضدار میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران لیڈی کانسٹیبل ملک ناز شہید، شوہر کے بعد اہلیہ نے بھی وطن پر جان قربان کر دی۔

April 20, 2026

بوسٹن کیس کے بعد مغربی ممالک میں پناہ کے نظام کے ممکنہ غلط استعمال پر نئی بحث

ایسے معاملات میں شفاف تحقیقات اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر جانچ پڑتال ناگزیر ہے تاکہ پناہ کے نظام کے ممکنہ غلط استعمال کو روکا جا سکے اور حقیقی متاثرین کے حقوق بھی محفوظ رہیں۔
مغرب میں پناہ کا معاملہ زیر بحث

بعض اوقات مبینہ مظلومیت یا حملوں کے بیانیے کو اس انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے جس سے پناہ کے دعوے مضبوط ہوں اور قانونی فوائد حاصل کیے جا سکیں

March 15, 2026

امریکا کے شہر بوسٹن میں سامنے آنے والے ایک مقدمے کے بعد مغربی ممالک کے پناہ کے نظام کے ممکنہ غلط استعمال سے متعلق نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کیس میں مبینہ طور پر امیگریشن فوائد حاصل کرنے کیلئے جرائم کے واقعات کو اسٹیج کرنے کا انکشاف ہوا، جس کے بعد ماہرین نے پناہ کے نظام کی شفافیت اور ساکھ سے متعلق سوالات اٹھائے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بعض اوقات مبینہ مظلومیت یا حملوں کے بیانیے کو اس انداز میں پیش کیا جا سکتا ہے جس سے پناہ کے دعوے مضبوط ہوں اور قانونی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

مبصرین کے مطابق اگر ایسے واقعات امیگریشن فوائد کیلئے گھڑے جا سکتے ہیں تو دیگر ممالک میں بھی بعض ہائی پروفائل حملوں یا دعووں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ضروری ہیں۔

بعض حلقوں کی جانب سے برطانیہ میں عدیل راجہ اور شہزاد اکبر سے منسلک حملوں کے واقعات کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا یہ حقیقی واقعات تھے یا کسی بڑے بیانیے کا حصہ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے معاملات میں شفاف تحقیقات اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر جانچ پڑتال ناگزیر ہے تاکہ پناہ کے نظام کے ممکنہ غلط استعمال کو روکا جا سکے اور حقیقی متاثرین کے حقوق بھی محفوظ رہیں۔

دیکھئیے:مقبوضہ مغربی کنارے کی اراضی کو ’ریاستی ملکیت‘ قرار دینے کے اسرائیلی فیصلے کی پاکستان کی شدید مذمت

متعلقہ مضامین

افغانستان کی اسلامی وحدت پارٹی کے سربراہ محمد محقق نے ڈیورنڈ لائن کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان باضابطہ بین الاقوامی سرحد تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

April 20, 2026

ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پاکستان کو سفارتی عمل میں واحد باضابطہ ثالث قرار دیتے ہوئے خطے میں اسلام آباد کے کلیدی کردار کی تصدیق کی ہے۔

April 20, 2026

امریکی جریدے ‘دی ہل’ میں برہما چیلانی کے مضمون کو حقائق مسخ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے ماہرین نے ’نیوکلیئر اسلامزم‘ کے بیانیے اور ایٹمی عدم پھیلاؤ کے مغربی دوہرے معیار کو مسترد کر دیا ہے۔

April 20, 2026

افغانستان کے صوبہ نیمروز میں مبینہ پاکستانی ڈرون حملے کی اطلاعات، طالبان حکام کی جانب سے ڈرون پر فائرنگ اور ایک گاڑی کو نشانہ بنائے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

April 20, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *