راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر مشتمل خصوصی طبی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی، جہاں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا الگ الگ طبی معائنہ کیا گیا۔
خصوصی ٹیم میں پمز اسپتال کے ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر عارف اور پیرا میڈیکل اسٹاف شامل تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا، جبکہ فالو اَپ چیکنگ کے ساتھ بعض ضروری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔
طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد خصوصی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔





