"> عمران خان کیس میں بیرونی بیانیہ متحرک: پاکستان میں قانون بالا دست ہے، فیصلہ عدالتیں کریں گی، ماہرین کا موقف - HTN Urdu عمران خان کیس میں بیرونی بیانیہ متحرک: پاکستان میں قانون بالا دست ہے، فیصلہ عدالتیں کریں گی، ماہرین کا موقف

عمران خان کیس میں بیرونی بیانیہ متحرک: پاکستان میں قانون بالا دست ہے، فیصلہ عدالتیں کریں گی، ماہرین کا موقف

عمران خان سیاسی قیدی نہیں بلکہ عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں۔ ان کی حراست عدالتی فیصلوں کا نتیجہ ہے، کسی حکومتی فیصلے کا نہیں۔
عمران خان کیس میں بیرونی مداخلت

کچھ حلقے عدالتوں کے بجائے تحریروں اور بیانات کے ذریعے رہائی کا مطالبہ بڑھا رہے ہیں۔ اسے “قانون نہیں، دباؤ” کی حکمت عملی کہا جا رہا ہے۔

April 1, 2026

اسلام آباد: عمران خان کے مقدمات پر بیرون ملک سے آنے والے بیانیے کو ماہرین نے عدالتی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دے دیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کچھ حلقے عدالتوں کے بجائے تحریروں اور بیانات کے ذریعے رہائی کا مطالبہ بڑھا رہے ہیں۔ اسے “قانون نہیں، دباؤ” کی حکمت عملی کہا جا رہا ہے۔

ماہرین نے واضح کیا کہ عمران خان سیاسی قیدی نہیں بلکہ عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں۔ ان کی حراست عدالتی فیصلوں کا نتیجہ ہے، کسی حکومتی فیصلے کا نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک وکیل کی جانب سے عدالتی عمل کو نظر انداز کرنا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔ عدالتوں کے فیصلے پسند یا ناپسند کی بنیاد پر رد نہیں کیے جا سکتے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کسی ایک شخصیت پر منحصر نہیں۔ ریاستی نظام اداروں کے تحت چلتا ہے اور سفارتی تعلقات معمول کے مطابق جاری ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ بدامنی یا بحران کی پیشگوئیاں دراصل دباؤ ڈالنے کی کوشش ہیں۔ مقصد فوری رہائی کیلئے فضا بنانا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر قانونی معاملات کو نظر انداز کر کے بیرونی مہمات کے ذریعے فیصلے کروانے کی کوشش کی جائے تو یہ انصاف کے نظام کو کمزور کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی مقدم ہے اور ہر فیصلہ عدالتوں کے ذریعے ہی ہوگا۔

دیکھئیے:جو اپنے بچوں کو کلمہ گو نہ بنا سکا، وہ قوم کو ‘ریاستِ مدینہ’ کیا دے گا؟ بانئ پی ٹی آئی کے مذہبی دعوؤں اور خاندانی تضادات پر سنگین سوالات

متعلقہ مضامین

چاغی کے علاقے دالبندین میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 2 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 17, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو یمن کے حوثیوں کے خلاف کارروائیوں میں اسرائیلی مدد قبول کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

October 17, 2026

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *