ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے عسکری سربراہان نے اجتماعی سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

September 26, 2026

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

بھارت اور اسرائیل نے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے فریم ورک پر دستخط کر دیے

بھارت اور اسرائیل نے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط کر دیے، جس سے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ ملے گا
بھارت اور اسرائیل نے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط کر دیے، جس سے دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فروغ ملے گا

زیری نظر تصویر میں بھارتی وزیر پیوش گوئل اور اسرائیلی وزیر نیر برکت نے معاہدے پردستخط کررہے ہیں

November 27, 2025

بھارت اور اسرائیل نے آزاد تجارتی معاہدے کے لیے ٹرمز آف ریفرنس پر دستخط کر دیے ہیں۔ مذکورہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں منعقدہ تقریب میں بھارتی وزیرِ تجارت و صنعت پیوش گوئل اور اسرائیلی وزیر معیشت و صنعت نیر برکت نے اس اہم دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔ بھارتی وزیرِ تجارت نے اس موقع پر کہا کہ مذکورہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے دور کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا۔ جبکہ اسرائیلی وزیر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں ایک ابھرتی ہوئی معاشی طاقت ہے جو عالمی سطح پر معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

مذکورہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک محصولاتی اور غیر محصولاتی رکاوٹیں کم کرنے، باہمی سرمایہ کاری کو فروغ دینے، ٹیکنالوجی کے تبادلے میں تعاون بڑھانے اور تجارت کے قواعد و ضوابط میں نرمی جیسے اقدامات پر توجہ مرکوز کریں گے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بھارت اس وقت ایشیا میں اسرائیل کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور مذکورہ معاہدہ دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو مزید مضبوطی فراہم کرے گا۔

متعلقہ مضامین

ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے عسکری سربراہان نے اجتماعی سکیورٹی کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

September 26, 2026

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *