اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

بھارت کشمیر سینٹر لندن کی ویب سائٹ بلاک کرنے کی کوشش میں مصروف

مودی کی بھارتی حکومت لندن میں قائم ادارے ”کشمیر سینٹر لندن” کی ویب سائٹ کو بھارت اور جموں و کشمیر میں بار بار بلاک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔مبصرین مودی حکومت کے اس اقدام کو مقبوضہ علاقے میں بھارت کے ظلم و تشدد اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی توجہ اور تنقید کے خوف سے جوڑ رہے ہیں۔
بھارت کشمیر سینٹر لندن کی ویب سائٹ بلاک کرنے کی کوشش میں مصروف

ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی کوششیں آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کے حق کومحدود کرنے کے مترادف ہیں اور یہ اقدامات جموں و کشمیر اور بیرون ملک کشمیریوں کے خلاف فکری دبائو اور اختلافِ رائے کو دبانے کی مودی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہیں۔

March 11, 2026

مودی کی بھارتی حکومت لندن میں قائم ادارے ”کشمیر سینٹر لندن” کی ویب سائٹ کو بھارت اور جموں و کشمیر میں بار بار بلاک کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔مبصرین مودی حکومت کے اس اقدام کو مقبوضہ علاقے میں بھارت کے ظلم و تشدد اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے بارے میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی توجہ اور تنقید کے خوف سے جوڑ رہے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو مذکورہ ویب سائٹ تک رسائی محدود کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

قابض حکام کا موقف ہے کہ ویب سائٹ کا مواد بھارت کی سلامتی، خودمختاری اور سالمیت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔دوسری جانب کشمیر سینٹر لندن نے بھارتی حکومت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا تمام کام بین الاقوامی قانون،اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قراردادوں اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی مستند رپورٹس پر مبنی ہے۔تنظیم کے مطابق اس کی رپورٹنگ اور تجزیوں کا مقصد کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حقِ خودارادیت کو اجاگر کرنا ہے جو بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق ہے اورکشمیریوں کو ان کے اس پیدائشی حق کی ضمانت اقوام متحدہ نے اپنی متعلقہ قراردادوں میں فراہم کی ہے۔

کشمیر سینٹر کے مطابق اس کی تحریریں اور تجزیے بین الاقوامی اداروں اور آزاد مبصرین کی جانب سےجموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق سامنے آنے والی تشویش کی عکاسی کرتے ہیں۔ویب سائٹ بلاک کرنے کی مودی حکومت کی کوششوں پر ردعمل دیتے ہوئے کشمیر سینٹر کے ترجمان نے کہا کہ کشمیری عوام کا بقا، وقار اور انصاف کا حق نہ صرف بین الاقوامی قانون یا اقوام متحدہ کی قراردادوں تک محدود نہیں بلکہ اخلاقی طور پر بھی ایک بنیادی ضرورت ہے۔

ویب سائٹ کو بلاک کرنے کی کوششیں آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کے حق کومحدود کرنے کے مترادف ہیں اور یہ اقدامات جموں و کشمیر اور بیرون ملک کشمیریوں کے خلاف فکری دبائو اور اختلافِ رائے کو دبانے کی مودی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہیں۔

دیکھیے: بیجنگ کا افغانستان سے انخلاء: کیا چین اپنی تزویراتی سرمایہ کاری سمیٹ رہا ہے؟

متعلقہ مضامین

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *