وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی بھارتی خلاف ورزیوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے رجوع کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا خصوصی خط کونسل کی صدر کے حوالے کر دیا ہے۔

June 19, 2026

امریکہ نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے مالیاتی نیٹ ورک کے خلاف بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے متعدد افراد اور کمپنیوں پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر کے ان کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔

June 19, 2026

وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ

آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن صرف ایک عالمی روایت نہیں بلکہ انسانیت کے اس بنیادی کردار کو سلام پیش کرنے کا دن ہے جس کے بغیر معاشرہ، تہذیب اور زندگی کا تصور بھی ممکن نہیں
وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ

اس کے باوجود یہ اعتراف ضروری ہے کہ خواتین کو درپیش چیلنجز مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ تعلیم تک رسائی، معاشی مواقع اور سماجی تحفظ جیسے مسائل اب بھی بہت سی خواتین کے راستے میں موجود ہیں

March 8, 2026

آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن صرف ایک عالمی روایت نہیں بلکہ انسانیت کے اس بنیادی کردار کو سلام پیش کرنے کا دن ہے جس کے بغیر معاشرہ، تہذیب اور زندگی کا تصور بھی ممکن نہیں۔ عورت صرف ایک رشتہ نہیں، وہ زندگی کی بنیاد ہے۔عورت ایک ایسا ستون ہے جس کے سہارے گھر، خاندان بلکہ پورا معاشرہ سر اٹھائے کھڑا ہے۔ وہ ماں ہے تو نسلوں کی معلم ہے، وہ بیٹی ہے تو گھر کی روشنی ہے، وہ بیوی ہے تو دکھ سکھ کی رازدار اور وہ ایک باشعور شہری ہے تو معاشرے کی تعمیر میں خاموش مگر مضبوط ستون

وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوزِ دروں۔

اسلام ایک واحد مذہب ہے جس نے عورت کو غیر معمولی عزت اور وقار عطا کیا۔ قرآن نے مرد اور عورت دونوں کو ایک ہی نفس سے پیدا ہونے والا قرار دیا جبکہ نبی کریم ﷺ نے ماں کے قدموں تلے جنت اور بیٹی کو اللہ کی رحمت قرار دے کر عورت کے مقام کو انسانیت کی بلند ترین منزلوں میں شمار کیا۔ اسلام عورت کو پھول سے تعبیر کرتا ہے۔ یہ وہ تعلیمات ہیں جو بتاتی ہیں کہ ایک عورت صرف خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔

پاکستان کی لاکھوں خواتین اپنی محنت سے معیشت کو بھی سہارا دے رہی ہیں۔ گھروں میں سلائی کڑھائی کرنے سے لے کر کھیتوں میں ہل چلانے تک، تعلیم سے لے کر کاروباری میدانوں میں جھنڈے گاڑنے تک خواتین ثابت کرتی آئی ہیں کہ عورت کی صلاحیت صرف ایک خاص دائرے تک محدود نہیں ہے۔

اس کے باوجود یہ اعتراف ضروری ہے کہ خواتین کو درپیش چیلنجز مکمل طور پر ختم نہیں ہوئے۔ تعلیم تک رسائی، معاشی مواقع اور سماجی تحفظ جیسے مسائل اب بھی بہت سی خواتین کے راستے میں موجود ہیں۔ ایک مہذب معاشرے کی ذمہ داری صرف یہ نہیں کہ وہ عورت کو خراجِ تحسین پیش کرے بلکہ یہ بھی ہے کہ اسے وہ مواقع فراہم کرے جن کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں کو مکمل طور پر بروئے کار لا سکے۔

ایک تعلیم یافتہ اور بااختیار عورت صرف اپنی زندگی نہیں بدلتی بلکہ آنے والی نسلوں کے روشن مستقبل روشن کی ضمانت دیتی ہے۔ نپولین بونا پاٹ نے برسوں پہلے اس حقیقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ:

“مجھے ایک پڑھی لکھی عورت دو، میں وعدہ کرتا ہوں میں تمہیں ایک مہذب اور تعلیم یافتہ قوم دوں گا !”

ادب نے عورت کو صنفِ نازک کا نام دیا، مگر تاریخ گواہ ہے کہ اسی نازک وجود نے گھروں کو سنبھالا، تہذیبوں کو پروان چڑھایا اور معاشروں کی بنیادوں کو مضبوط رکھا۔ بظاہر نرم دکھائی دینے والی یہ ہستی دراصل صبر، استقامت اور قوتِ برداشت کی وہ مثال ہے جسے اگر صنفِ آہن کہا جائے تو کچھ زیادہ غلط نہ ہو گا۔

دیکھئیے:خواتین کے عالمی دن سے قبل کابل میں افغان خواتین کے طالبان مخالف مظاہرے، وال چاکنگ بھی کی گئی

متعلقہ مضامین

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کے سرحدی علاقوں میں مبینہ ڈرون کاروائیوں کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے والے افغان ڈرون کو پاک فضائیہ نے فوری طور پر ناکارہ بنا دیا۔

June 19, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کہا ہے کہ ایران امریکہ معاہدے میں پاکستان کا ثالثی کردار تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی میں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

June 19, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے کھٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ناکام بنا دیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

June 19, 2026

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے افغانستان میں برطانوی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ماورائے عدالت ہلاکتوں کے نئے شواہد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

June 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *