کویت سٹی: کویت نے تصدیق کی ہے کہ ایرانی حملے میں ایک ڈی سیلینیشن پلانٹ کو نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث ملک میں پانی کی فراہمی پر سنگین خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب اسی روز صبح ایک آئل ریفائنری کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
BREAKING: Kuwait said an Iranian attack damaged a desalination plant.
— The Associated Press (@AP) April 3, 2026
The attack came after an oil refinery was hit by drones Friday morning.
About 90% of drinking water in Kuwait comes from desalination. https://t.co/nRRzECnSgS
رپورٹس کے مطابق کویت کا تقریباً 90 فیصد پینے کا پانی ڈی سیلینیشن پلانٹس سے حاصل ہوتا ہے، جس کے باعث اس حملے کو انتہائی حساس اور خطرناک پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
حکام کی جانب سے نقصان کی مکمل تفصیلات تاحال جاری نہیں کی گئیں، تاہم سکیورٹی اور ہنگامی اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے حملے نہ صرف توانائی بلکہ بنیادی شہری ضروریات کو بھی براہ راست متاثر کر سکتے ہیں، جس سے خطے میں بحران مزید گہرا ہونے کا خدشہ ہے۔
دیکھئیے:تاجکستان میں پاکستان کے نو منتخب سفیر عرفان احمد نے ذمہ داریاں سنبھال لیں