کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی برسات کر دی، تل ابیب میں سائرن گونج اٹھے

ایران نے اپنی سرزمین پر ہونے والے حملوں کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیل پر میزائل داغ دیے ہیں، جس سے پورے خطے میں جنگی صورتحال پیدا ہو گئی ہے
ایران نے اپنی سرزمین پر ہونے والے حملوں کا بدلہ لیتے ہوئے اسرائیل پر میزائل داغ دیے ہیں، جس سے پورے خطے میں جنگی صورتحال پیدا ہو گئی ہے

ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ؛ تل ابیب سمیت کئی شہروں میں میزائل حملوں کے سائرن۔ صدر ٹرمپ نے ایرانی میزائل پروگرام کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دے دیا

February 28, 2026

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کے بادل گہرے ہو گئے ہیں جہاں ایران نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے کی گئی کاروائیوں کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر میزائلوں کی برسات کر دی ہے۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کی نشاندہی کے بعد ملک کے طول و عرض میں خطرے کے سائرن بجا دیے گئے ہیں اور دفاعی نظام کو کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے متحرک کر دیا گیا ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ جوابی کارروائی ان حملوں کا ردعمل ہے جن میں امریکہ اور اسرائیل نے تہران میں حساس سرکاری تنصیبات اور متعدد وزارتوں کو نشانہ بنایا تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مغربی شہر ایلام میں بھی زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ وہ اپنی خود مختاری پر ہونے والے ہر حملے کا سخت ترین جواب دے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تازہ ترین صورتحال پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کر کے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے سنگین خطرہ پیدا کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ ایران کے اس خطرناک میزائل پروگرام اور جوہری عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان اس براہِ راست تصادم نے عالمی برادری کو ایک بڑی علاقائی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *