امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

پاکستان کی نیت پر شبہ نہیں مگر امریکا اور اسرائیل کی سفارتی باتیں ناقابلِ اعتبار ہیں: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

گزشتہ 24 دنوں کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، جبکہ ایرانی مسلح افواج ملک کی علاقائی سالمیت کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں
ایران کا کہنا ہے کہ امریکا پر یقین نہیں

ایران آبنائے ہرمز میں اپنی پالیسی پر قائم ہے اور کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا

March 25, 2026

تہران: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ پاکستان کی نیت پر ایران کو اعتماد ہے، تاہم امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مذاکرات کے دعوے قابلِ اعتبار نہیں۔

ایک انٹرویو میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک قریبی پڑوسی اور دوست ملک ہے، جس کے ساتھ ایران کے اچھے تعلقات ہیں، اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان سمیت دیگر ممالک کی نیک نیتی کو ایران تسلیم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی خطے کے مختلف ممالک، بالخصوص پاکستان کے وزرائے خارجہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور علاقائی ریاستیں موجودہ صورتحال پر تشویش کے باعث کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق مختلف ممالک نے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی، تاہم ایران کا مؤقف واضح ہے کہ وہ اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، جبکہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے مذاکرات سے متعلق بیانات قابلِ اعتماد نہیں۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران کو امریکی سفارتکاری کا “تلخ اور تباہ کن” تجربہ رہا ہے، کیونکہ ماضی میں مذاکرات کے دوران بھی ایران پر حملے کیے گئے، جسے انہوں نے سفارتکاری سے “غداری” قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 24 دنوں کے دوران ایران اور امریکا کے درمیان کوئی رابطہ نہیں ہوا، جبکہ ایرانی مسلح افواج ملک کی علاقائی سالمیت کا دفاع جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق ایران آبنائے ہرمز میں اپنی پالیسی پر قائم ہے اور کسی بھی ممکنہ حملے کی صورت میں فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا، جبکہ امریکا کی جانب سے دوست ممالک کے ذریعے جنگ کے خاتمے کیلئے کی گئی پیشکشوں کا ایران نے اپنے اصولوں کے مطابق جواب دے دیا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کا یہ مؤقف خطے میں جاری سفارتی کوششوں کے باوجود گہرے عدم اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جہاں ایک جانب ثالثی کی کوششیں جاری ہیں تو دوسری جانب کشیدگی برقرار ہے۔

دیکھئیے:امریکہ نے تہران کو 15 نکاتی ایجنڈا ارسال کر دیا، اسلام آباد میں آئندہ 48 گھنٹوں میں مذاکرات میں اہم پیش رفت متوقع

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *