واضح رہے کہ گلبدین حکمتیار نے 2016 میں افغان حکومت کے ساتھ امن معاہدہ کیا تھا اور گزشتہ چار سال کے دوران کابل میں سیاسی کردار ادا کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم موجودہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ طالبان کی واپسی کے بعد افغانستان میں سیاسی اختلاف رائے کے لیے گنجائش سکڑتی جا رہی ہے۔

December 8, 2025

قانت نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ وسیع تر مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے دیرپا بنیادوں پر بات چیت کریں، بصورتِ دیگر علاقائی رابطہ کاری کے منصوبوں پر سے اعتماد ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔

December 8, 2025

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ مذہبی، تاریخی اور سماجی طور پر بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تاکہ امن اور خوشحالی کی راہیں کھل سکیں۔

December 8, 2025

ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائف نے آر کے اسپورٹس مینجمنٹ کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں اسپورٹس کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتا ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے ازبکستان میں کھیلنے کے متعدد مواقع موجود ہیں

December 8, 2025

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کو بین الاقوامی سطح پر نمبر ون لیگ بنانے کا ہدف ہے

December 8, 2025

اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے، آج سہہ فریقی نشستوں میں حصہ لیں گے

کابل میں آمد کے فوراً بعد امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کی میزبانی میں ایک سہ فریقی سیاسی مشاورتی اجلاس منعقد ہوگا جس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
اسحاق ڈار کابل پہنچ گئے

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اجلاس میں امارت اسلامیہ افغانستان کی طرف سے سیاسی مشاورت، اقتصادی تعاون اور علاقائی استحکام کے موضوعات پر تفصیلی موقف پیش کریں گے۔

July 17, 2025

ازبکستان اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفود آج دوپہرکابل پہنچ گئے، جن کی قیادت دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کر رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے اسحاق ڈارکی قیادت میں وفد کابل پہنچا ہے اور یہ وفد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں منعقد ہونے والی اہم دوطرفہ اور سہ فریقی نشستوں میں شرکت کرنے کیلئے کابل پہنچا ہیں۔ ازبک وفد میں وزیر ٹرانسپورٹ جب کہ پاکستانی وفد میں وزیر ریلوے بھی شامل ہیں۔

کابل میں آمد کے فوراً بعد امارت اسلامیہ افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کی میزبانی میں ایک سہ فریقی سیاسی مشاورتی اجلاس منعقد ہوگا جس میں تینوں ممالک کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اس نشست میں سیاسی ہم آہنگی، باہمی مکالمے اور موجودہ علاقائی و بین الاقوامی چیلنجز کے حل سے متعلق بنیادی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اجلاس میں امارت اسلامیہ افغانستان کی طرف سے سیاسی مشاورت، اقتصادی تعاون اور علاقائی استحکام کے موضوعات پر تفصیلی موقف پیش کریں گے۔

اس نشست کے بعد صدارتی محل ارگ میں تینوں ممالک کے درمیان ایک تاریخی اقدام کے طور پر ٹرانس افغان ریل منصوبے کی فزیبیلٹی سٹڈی پر دستخط کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ وسطی ایشیا کو جنوبی ایشیا سے ملانے کی ایک اہم راہداری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو خطے میں تجارتی و اقتصادی روابط کو نئی جہت دے گا۔

فزیبیلٹی معاہدے پر دستخط کے بعد دونوں مہمان وفود امارت اسلامیہ افغانستان کے مختلف اعلیٰ حکام سے دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے، جن میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور علاقائی تعاون کے موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ ملاقاتیں اور معاہدے نہ صرف خطے میں اعتماد سازی کے ایک نئے باب کا آغاز ہیں بلکہ اقتصادی ترقی، راہداریوں کی تعمیر اور سیاسی ہم آہنگی کی راہ ہموار کرنے کی جانب بھی ایک مثبت قدم ہیں۔ خصوصاً ٹرانس افغان منصوبہ جو وسطی ایشیا کو گوادر اور کراچی جیسے جنوبی بندرگاہوں سے جوڑ سکتا ہے، خطے کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دیکھیں: اسحاق ڈار کی کابل میں افغان وزیر اعظم ملا حسن آخوند سے اہم ترین ملاقات

متعلقہ مضامین

واضح رہے کہ گلبدین حکمتیار نے 2016 میں افغان حکومت کے ساتھ امن معاہدہ کیا تھا اور گزشتہ چار سال کے دوران کابل میں سیاسی کردار ادا کرنے کی کوشش بھی کی، تاہم موجودہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ طالبان کی واپسی کے بعد افغانستان میں سیاسی اختلاف رائے کے لیے گنجائش سکڑتی جا رہی ہے۔

December 8, 2025

قانت نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ وسیع تر مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے دیرپا بنیادوں پر بات چیت کریں، بصورتِ دیگر علاقائی رابطہ کاری کے منصوبوں پر سے اعتماد ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔

December 8, 2025

انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور افغانستان ہمسایہ ہونے کے ساتھ ساتھ مذہبی، تاریخی اور سماجی طور پر بھی ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، اس لیے اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تاکہ امن اور خوشحالی کی راہیں کھل سکیں۔

December 8, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *