رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

ملک میں بہتر طرزِ حکمرانی اور مساوی ترقی کے لیے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، جس کی 76 فیصد نوجوانوں نے توثیق کر دی ہے۔

September 24, 2026

بی این ایم کے وفد نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ سے ملاقات کر کے جبری گمشدگیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی ہے۔

September 24, 2026

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 275ویں کور کمانڈرز کانفرنس، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ

کانفرنس کے دوران فیلڈ مارشل نے “معرکۂ حق” کا یادگار سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معرکہ قومی اتحاد، اجتماعی عزم اور پاکستان کی خودمختاری کے غیر متزلزل تحفظ کے عہد کی عکاسی کرتا ہے۔
کور کمانڈر کانفرنس

فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

May 5, 2026

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرِ صدارت 275ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ فورم نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔

کانفرنس کے دوران علاقائی سلامتی، انسدادِ دہشت گردی اور جیو پولیٹیکل صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آرمی چیف نے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں، جنگی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ مہارت پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملک بھر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر جاری کارروائیوں کو سراہا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ آپریشن غضب للحق کے ذریعے دہشت گرد نیٹ ورکس اور ان کے معاون انفراسٹرکچر کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا تاکہ پاکستان کی سرزمین کو شر انگیز کارروائیوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔

فورم نے افغان طالبان رجیم کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ خوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہے ہیں جو کہ افغان عوام کے مفادات کے منافی ہے۔ افغان طالبان رجیم کی جانب سے پاکستان پر افغان سرزمین کے اندر شہریوں کو نشانہ بنانے کے جھوٹے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے فورم نے اسے ایک منظم ڈس انفارمیشن مہم قرار دیا، جس کا مقصد اپنی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

کانفرنس کے دوران فیلڈ مارشل نے “معرکۂ حق” کا یادگار سال مکمل ہونے پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معرکہ قومی اتحاد، اجتماعی عزم اور پاکستان کی خودمختاری کے غیر متزلزل تحفظ کے عہد کی عکاسی کرتا ہے۔

فورم نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری مظالم کی شدید مذمت کی اور کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کے لیے سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اختتام پر آرمی چیف نے کمانڈروں کو ہدایت کی کہ وہ ابھرتے ہوئے چیلنجز کے پیشِ نظر مستعدی اور آپریشنل تیاری کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھیں۔

دیکھئیے:چارسدہ میں شیخ الحدیث مولانا ادریس ترنگزئی قاتلانہ حملے میں شہید، علمی و سیاسی حلقوں میں تشویش کی لہر

متعلقہ مضامین

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ مؤخر کیے جانے تک پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، حکومت اور تحریک انصاف میں بیک ڈور رابطے جاری ہیں۔

September 24, 2026

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے منشور میں پاک افغان سرحد سے متعلق بیانیے پر سیاسی اور قانونی حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی ہے۔

September 24, 2026

سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ پھر سامنے آگیا، فاروق ستار نے 6 یونٹس، یکساں وسائل اور بااختیار بلدیاتی نظام کی حمایت کردی۔

September 24, 2026

پشاور لانگ مارچ کی جانب جانے والی غلیلوں سے بھری گاڑی پکڑی گئی۔ حکام نے جلاؤ گھیراؤ اور املاک کو نقصان پہنچانے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔

September 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *