اسرائیلی کابینہ نے غزہ شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے، اس منصوبے کا اعلان نیتن یاہو کے دفتر سے کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نیتن یاہو نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا اسرائیل غزہ کی سرزمین پر مکمل فوجی اختیار چاہتا ہے تاکہ حماس سے جلد از جلد نمٹا جا سکے۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ شہر پر کنٹرول حاصل کرنے کی جدوجہد کرے گی، اور وہ علاقے جو جنگ سے محفوط ہیں وہاں موجود لوگوں کو امداد بھی فراہم کی جائے گی۔
غزہ شہر اس وقت جہاں قائم ہے وہ مقام اہم ترین علاقہ کہلاتا ہے۔ اسرائیلی کابینہ نے مؤقف اپنایا کہ ان حالات میں اسکے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے جس کے ذریعے حماس کو شکست دی جا سکتی ہو اور اسرائیلی یرغمالیوں کو واپس لایا جا سکتا ہے۔
حماس کا مؤقف
ماضی میں بھی بارہا مرتبہ حماس کی قیادت نے نیتن یاہو کے مذموم مقاصد کو غزہ میں نسل کشی قرار دیتے ہوئے کہا تھا نیتن یاہو اپنے مفادات کے لیے اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔ حماس کی قیادت کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہیکہ اسرائیلی جبر وسفاکیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
دیکھیں: بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی کا ایک سال مکمل ہو گیا