سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

سفینہ خان نے کہا کہ آئین میں فوج یا پولیس اہلکار کو لازماً شہید قرار دینے کی کوئی شق نہیں، شہادت ایک دینی مقام ہے۔

August 6, 2026

شیخ حسینہ بیٹے کو آگے لا کر نیا سیاسی روپ دھارنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم بنگلہ دیشی عوام نے پرانے بیانیے اور پاکستان مخالف کارڈ کو رد کر دیا ہے۔

August 6, 2026

ٹرمپ کا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں مزید 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے اسے خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں مزید 3 ہفتوں کی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے اسے خطے میں پائیدار امن کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں اسرائیل اور لبنان کے سفراء سے اہم ملاقات کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں 21 روز کی توسیع کا اعلان کر دیا۔ اسرائیلی اور لبنانی سفرا نے اس موقع کو تاریخی قرار دیتے ہوئے قیامِ امن کے لیے امریکی کوششوں کی تعریف کی ہے۔

April 24, 2026

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری جنگ بندی میں مزید تین ہفتوں کی توسیع کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد کیا گیا جس میں دونوں ممالک کے سفارتی نمائندوں نے شرکت کی۔

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے ہمراہ اسرائیل اور لبنان کے سفرا سے ہونے والی ملاقات انتہائی کامیاب رہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ لبنان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے تاکہ اسے حزب اللہ کے اثر و رسوخ سے پاک اور محفوظ بنایا جا سکے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ جلد ہی اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور لبنانی صدر جوزف عون کی وائٹ ہاؤس میں میزبانی کے منتظر ہیں۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں امریکہ میں اسرائیل کے سفیر یخیئیل لائٹر نے اس پیش رفت کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور لبنان آج ایک دوسرے کے جتنے قریب ہیں، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے قیامِ امن کے لیے صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس کی کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس تاریخی موقع کا دہائیوں سے انتظار کیا جا رہا تھا۔

دوسری جانب امریکہ میں لبنان کی سفیر نادا حمادہ معوّض نے بھی اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے امریکی صدر کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ کی اسی طرح حمایت جاری رہی تو لبنان کو دوبارہ ایک عظیم اور مستحکم ملک بنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی میں یہ توسیع ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی سطح پر اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ امریکی انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اس مہلت سے خطے میں مستقل امن کے قیام کے لیے جاری مذاکرات کو ٹھوس بنیادیں فراہم ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

سکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ-3 کے تحت بلوچستان کے اضلاع واشک اور مستونگ میں کارروائیاں کرتے ہوئے بھارت کی زیر سرپرستی فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک کر دیے، ایک ٹھکانہ بھی تباہ۔

August 6, 2026

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع سفیر احمد معلم فقی کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

August 6, 2026

شانگلہ کے ذہین طالبعلم ابو سفیان نے میٹرک میں 865 نمبر لیے مگر غربت نے اسے کوئلہ کان میں مزدوری پر مجبور کیا جہاں وہ حادثے میں شہید ہو گیا۔

August 6, 2026

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کے معاملے پر اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے من مانی حراست میں درخواست سے بے گناہی یا ریاست کی ذمہ داری ثابت نہیں ہوتی؛ ملکی عدالتی فیصلوں کے خلاف قانونی راستہ اپیل ہی ہے۔

August 6, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *