"> اسرائیل کا آبادکاروں کو راکٹوں سمیت بھاری اسلحہ فراہم کرنے کا منصوبہ - HTN Urdu
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

اسرائیل کا آبادکاروں کو راکٹوں سمیت بھاری اسلحہ فراہم کرنے کا منصوبہ

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں اپنی نفری بڑھانا شروع کر دی ہے اور یہودی آبادکاروں کو بھاری اسلحہ فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے
اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں اپنی نفری بڑھانا شروع کر دی ہے اور یہودی آبادکاروں کو بھاری اسلحہ فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے

منصوبے میں نئی بستیوں کی تعمیر، پرانی بستیوں کی بحالی اور فلسطینی علاقہ سیلہ الظہر کے گرد بائی پاس روڈ اور فوجی چوکی قائم کرنا شامل ہے

January 7, 2026

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں اپنی نفری بڑھانا شروع کر دی ہے۔ مذکورہ اقدام ایک وسیع تر منصوبے کا حصہ ہے جو زیرِ غور ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہودی آبادکاروں کو بھاری اسلحے کی فراہمی پر بھی غور شروع کر دیا ہے۔ مذکورہ اقدام نئی بستیوں کی تعمیر اور پرانی بستیوں کو دوبارہ آباد کرنا بھی شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے میں 2005 کے سکیورٹی علیحدگی پلان کو منسوخ کر دیا ہے۔ نئے فوجی راستے تعمیر کیے جا رہے ہیں اور فلسطینی قصبے سیلہ الظہر کے اردگرد بائی پاس روڈ کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ صانور بستی کی حفاظت کے لیے ایک فوجی چوکی بھی قائم کی گئی ہے۔

منصوبے میں حومش، کادیم اور غانیم جیسی سابقہ بستیوں کی دوبارہ تعمیر اور ان کے اردگرد حفاظتی حصار بنانا شامل ہے۔ اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ گذشتہ دو برسوں کے فوجی آپریشن نے اب ان علاقوں میں مزید بستیاں بسانے کے لیے تمام رکاوٹوں کو ختم کر دیا ہے۔

ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے تک نابلس کے بلاطہ کیمپ میں داخلہ شدید خطرناک سمجھا جاتا تھا، لیکن اب فوج دن دیہاڑے وہاں داخل ہو سکتی ہے۔ اسرائیلی ذرائع اس تبدیلی کو دہشت گرد گروہوں پر دباؤ کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال قرار دے رہے ہیں۔

دیکھیں: کابل میں افغان طالبان کے سینئر انٹیلی جنس اہلکار مولوی نعمان غزنوی پراسرار طور پر ہلاک

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *