افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

افغان فریڈم فرنٹ نے نورستان کے ضلع دوآب میں طالبان کی سکیورٹی چوکی پر گوریلا حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 4 زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

August 10, 2026

افغانستان کے چار صوبوں میں طالبان مخالف گروہوں کی کارروائیوں میں تیزی، طالبان اہلکار اور انٹیلی جنس دفاتر نشانہ بن گئے۔

August 10, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ کا طالبان کی گاڑی پر حملے کا دعویٰ، 2 اہلکار ہلاک

افغانستان فریڈم فرنٹ نے کابل میں طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف کے اہلکاروں کی گاڑی پر حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 2 اہلکاروں کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
افغانستان فریڈم فرنٹ نے کابل میں طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف کے اہلکاروں کی گاڑی پر حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 2 اہلکاروں کی ہلاکت اور 2 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق کابل میں طالبان کی امر بالمعروف گاڑی پر حملے میں 2 اہلکار ہلاک اور 2 زخمی ہوئے، تاہم طالبان نے فوری ردعمل نہیں دیا۔

June 23, 2026

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے مخالف مسلح گروپ افغانستان فریڈم فرنٹ (اے ایف ایف) نے دارالحکومت کابل میں طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے اہلکاروں کی ایک گاڑی پر گھات لگا کر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔

افغانستان فریڈم فرنٹ کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ بیان کے مطابق یہ حملہ کابل شہر کے بارہویں سکیورٹی ڈسٹرکٹ (حوزہ 12) میں واقع نیشنل سکیورٹی رہائشی ٹاؤن کے علاقے میں شام تقریباً 8 بجکر 20 منٹ پر کیا گیا۔ فرنٹ کے جنگجوؤں نے وزارتِ امر بالمعروف کے محتسبین کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس سے گاڑی میں سوار دو طالبان موقع پر ہی ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔

امر بالمعروف پر الزامات

فریڈم فرنٹ نے اپنے بیان میں طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے ایک خوفناک اور بدنام ادارہ قرار دیا ہے۔ بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس ادارے کے اہلکاروں کا بنیادی کام افغان شہریوں، بالخصوص خواتین کو ہراساں کرنا اور ان کی روزمرہ زندگی پر سخت اور جابرانہ پابندیاں عائد کرنا ہے۔

مسلح گروہوں کا انتباہ

مسلح گروپ کا کہنا ہے کہ ان کے جنگجو پورے افغانستان میں امر بالمعروف کے کارندوں کی سرگرمیوں اور خواتین مخالف اقدامات کی قریبی نگرانی کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی مناسب موقع ملتے ہی انہیں نشانہ بنایا جائے گا۔ فریڈم فرنٹ نے افغان شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ طالبان کے مبینہ جابرانہ نظام کو مفلوج کرنے کے لیے فرنٹ کے خفیہ جنگجوؤں کے ساتھ تعاون کریں۔

واضح رہے کہ افغانستان فریڈم فرنٹ حالیہ مہینوں میں کابل سمیت مختلف صوبوں میں طالبان سیکیورٹی فورسز اور اہم تنصیبات پر گوریلا حملوں میں تیزی لایا ہے، تاہم طالبان حکام کی جانب سے عموماً ان حملوں اور ان میں ہونے والے نقصانات کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاتی۔

متعلقہ مضامین

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی عسکری سامان اور ٹی ٹی پی کی خیبر پختونخوا میں پیش قدمی، خطے کے امن اور سکیورٹی صورتِ حال پر گہرے سوالات اٹھاتی ہے۔

August 10, 2026

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے طالبان کے 5 سالہ اقتدار پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے افغانستان کو معلومات کی جیل قرار دے دیا ہے۔

August 10, 2026

آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اکثر مطالبات منظور کیے جانے کے بعد، مہاجرین کی نشستوں پر تنازع نے احتجاجی تحریک کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔

August 10, 2026

بارہ برس، تین حکومتیں اور ریکارڈ بجٹ کے باوجود خیبر پختونخوا میں 47 لاکھ بچے اسکول سے باہر، صاف پانی کی سہولت محدود اور صحت کارڈ مالی بحران کا شکار ہے۔

August 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *