پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے 260 افغان شہریوں کی مکمل تفصیلات، تصاویر اور شواہد سامنے آ گئے ہیں۔

September 25, 2026

برطانیہ، فرانس اور امریکا میں پرتشدد احتجاج اور سرکاری املاک پر حملوں کے بعد ہزاروں افراد گرفتار ہوئے اور عدالتوں نے سخت سزائیں سنائیں۔

September 25, 2026

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کاروائی، بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشت گرد ہلاک

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے بی ایل اے کے خطرناک کمانڈر سہیل بلوچ عرف گُرک کو 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا، جو ڈی سی پنجگور کے قتل اور 50 سے زائد افراد کے خون میں ملوث تھا
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے بی ایل اے کے خطرناک کمانڈر سہیل بلوچ عرف گُرک کو 3 ساتھیوں سمیت ہلاک کر دیا، جو ڈی سی پنجگور کے قتل اور 50 سے زائد افراد کے خون میں ملوث تھا

بی ایل اے کے 'الفتح اسکواڈ' کا اہم کمانڈر سہیل بلوچ عرف گُرک ہلاک۔ جعفر ایکسپریس حملے کا ماسٹر مائنڈ اور خطرناک دہشت گرد نیٹ ورک تباہ کر دیا گیا

March 18, 2026

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر سمیت چار خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ آپریشن پہلے سے زیرِ حراست دہشت گردوں سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں کیا گیا، جس میں سی ٹی ڈی کی ٹیموں نے ملیر کے ایک مشتبہ ٹھکانے کا محاصرہ کیا۔

شدید فائرنگ کا تبادلہ

سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کاروائی شروع ہوتے ہی وہاں موجود دہشت گردوں نے خود کو گھیرے میں پا کر شدید فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے سخت مقابلہ ہوا۔ فورسز کی بھرپور جوابی کاروائی کے دوران چاروں دہشت گرد انجام کو پہنچے۔ ابتدائی طور پر تین دہشت گردوں کی شناخت ہوئی جبکہ چوتھے دہشت گرد کی تصدیق بعد میں انٹیلی جنس ذرائع سے کی گئی۔

کمانڈر سہیل بلوچ کی شناخت

تحقیقات اور انٹیلی جنس تصدیق کے بعد معلوم ہوا کہ ہلاک ہونے والا چوتھا دہشت گرد سہیل بلوچ عرف ‘گُرک’ تھا، جو کالعدم تنظیم بی ایل اے کے ‘الفتح اسکواڈ’ کا کلیدی کمانڈر اور فتنہ الہندوستان کا بدنام کارندہ تھا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق سہیل بلوچ ماضی میں بلوچ لبریشن فرنٹ سے وابستہ رہا اور 2022 میں بی ایل اے میں شامل ہو کر ایک سرگرم کمانڈر کی حیثیت سے سامنے آیا۔

سہیل بلوچ متعدد بڑی دہشت گرد کاروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، جس میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ کی سفاکانہ ٹارگٹ کلنگ اور جعفر ایکسپریس پر حملے کے لیے پانچ خودکش بمباروں کی فراہمی جیسے واقعات شامل ہیں۔ وہ مجموعی طور پر 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھا اور کالعدم تنظیم کی اعلیٰ قیادت، بشمول رحمان گل اور ملا امین سے براہِ راست رابطے میں رہ کر کراچی میں تخریب کاری کے نیٹ ورک کو فعال کر رہا تھا۔

دہشت گرد نیٹ ورک کی تباہی

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس اہم دہشت گرد کی ہلاکت علاقے میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کے لیے ایک کاری ضرب ثابت ہوگی۔ اس کامیاب آپریشن کے نتیجے میں کراچی میں دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ خاک میں ملا دیا گیا ہے اور کالعدم تنظیم کے لاجسٹک و رابطہ کاری کے نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

دیکھیے: کابل حملہ: سینکڑوں ہلاکتوں کے افغان دعوے مگر شواہد کہاں ہیں؟ تحقیقات کے مطالبات شدت اختیار کر گئے

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی کا اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا یا نہیں، اس حوالے سے حتمی فیصلہ آج سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی اہم پریس کانفرنس میں سامنے آئے گا۔

September 25, 2026

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی جانب مارچ اس کی آخری کوشش ہوگی اور اس کے بعد وہ دوبارہ وفاقی دارالحکومت کا رخ نہیں کر سکے گی۔

September 25, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے میں گورنر راج کیلئے مشاورت ہوئی ہے، یہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں اور پی ٹی آئی جلد لانگ مارچ ختم کرنے والی ہے۔

September 25, 2026

چمن سیکٹر میں سکیورٹی فورسز نے 60 سے 70 دہشت گردوں کی سرحد پار دراندازی کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 40 سے 45 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *