امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

تعلیم پر پابندیاں افغانستان کے مستقبل کیلئے خطرہ ہیں، کرزئی کی طالبان پالیسیوں پر کڑی تنقید

خواتین کو تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کیے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا، اور طالبان کی موجودہ پالیسیاں افغانستان کو عالمی تنہائی اور معاشی بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں۔
افغانستان میں تعلیم نسواں پر پابندی

خواتین کو معاشرے سے باہر رکھنا ایک غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے، جو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بن رہا ہے

March 25, 2026

کابل: افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر طالبان قیادت کو خبردار کرتے ہوئے خواتین کی تعلیم اور ملازمت پر پابندیوں کو ملک کے استحکام اور ترقی کیلئے تباہ کن قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں حامد کرزئی نے کہا کہ لڑکیوں کیلئے اسکولوں اور یونیورسٹیوں کے دروازے بند رکھنا نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ افغانستان کے مستقبل کو بھی شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ خواتین کو تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کیے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا، اور طالبان کی موجودہ پالیسیاں افغانستان کو عالمی تنہائی اور معاشی بحران کی طرف دھکیل رہی ہیں۔

کرزئی نے کہا کہ خواتین کو معاشرے سے باہر رکھنا ایک غیر دانشمندانہ فیصلہ ہے، جو ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں رکاوٹ بن رہا ہے، لہٰذا فوری طور پر اسکولز اور جامعات کھولے جائیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق طالبان کی سخت گیر پالیسیوں پر نہ صرف اندرونِ ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی شدید تنقید جاری ہے، جبکہ خواتین کی تعلیم پر پابندی افغانستان کیلئے ایک بڑا سفارتی اور انسانی مسئلہ بن چکی ہے۔

دیکھئیے:گلوبل ٹیررازم انڈیکس 2026: پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار، سرحد پار پناہ گاہیں بنیادی وجہ قرار

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *