مقبوضہ کشمیر میں سوشل میڈیا صارفین کے خلاف بھارتی مظالم میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ جبکہ بھارتی حکام نے مؤقف اپنایا ہے کہ شہریوں کو سوشل میڈیا پر مخصوص مواد شیئر کرنے سے روکا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے سری نگر، بارہمولہ، بڈگام، شوپیاں، پلوامہ، سوپور اور دیگر اضلاع میں جاری ہدایات میں درج ہے کہ سوشل میڈیا پر بھارتی حکومت کے خلاف تنقیدی مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ماہرین کے مطابق یہ اقدام خطے میں اظہار رائے کی آزادی پر عائد پابندیوں میں مزید اضافہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہاں کے باشندوں کے بنیادی انسانی حقوق تیزی سے سلب کیے جا رہے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ سوشل میڈیا پر نئی پابندیاں بھارتی پالیسی کا حصہ ہے جس میں خطے میں ہر قسم کے سیاسی و آزادیٔ اظہار کو دبایا جا رہا ہے۔