کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

کوہاٹ حملہ کے بعد متضاد دعووں نے سرحد پار دہشت گردی کا معاملہ اجاگر کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹس کی روشنی میں ماہرین نے کالعدم گروہوں کے گٹھ جوڑ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

September 19, 2026

بلوچستان کے پنجگور اور چاغی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 11 دہشت گرد ہلاک، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔

September 19, 2026

ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی صدر کے دستخط کو بے وقعت قرار دے دیا

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ معاہدوں کی خلاف ورزیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ امریکی صدر کے دستخط بے وقعت اور بے معنی ہیں۔
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکی صدر کے دستخط کو ’بے وقعت‘ قرار دے دیا، سخت بیان جاری

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی صدر ٹرمپ پر سخت وار کر دیا، دستخط کو بے وقعت قرار دے کر امریکہ کو شیطانِ بزرگ کہہ ڈالا۔

July 19, 2026

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط کو بے وقعت اور بے معنی قرار دے دیا اور واشنگٹن پر شدید تنقید کی ہے۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپریم لیڈر نے کہا کہ ایران کے ساتھ طے پانے والے معاہدوں کی بار بار خلاف ورزی سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی صدر کے دستخط کی کوئی افادیت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مفاہمت کی حالیہ یادداشت نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ امریکی وعدے قابلِ اعتبار نہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکی رویے سے واضح ہوتا ہے کہ اس میں غنڈہ گردی، تسلط اور وحشی پن کارفرما ہے۔ انہوں نے امریکہ کو ایک بار پھر شیطانِ بزرگ کا خطاب دے دیا اور کہا کہ جرائم اور وعدہ خلافیوں کی یہ تاریخ امریکی بددیانتی، ناقابلِ اعتباریت اور اخلاقی پستی کا ٹھوس ثبوت ہے۔

یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی عروج پر ہے۔ امریکی فوج مسلسل آٹھویں رات ایران پر حملے کر چکی ہے، جبکہ اردن میں ایرانی جوابی حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک اور ایک لاپتہ ہو چکا ہے۔

دونوں ممالک کے مابین رواں سال اپریل اور جون میں طے پانے والی جنگ بندیوں کے باوجود تصادم میں کمی نہیں آ سکی۔

متعلقہ مضامین

کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل، جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، شہادتوں کی تعداد 22 ہوگئی۔

September 19, 2026

جنگِ ستمبر 1965 کے 19ویں روز سیالکوٹ اور جموں سیکٹر میں 40 بھارتی ٹینک تباہ اور 100 سے زائد بھارتی فوجی جنگی قیدی بنائے گئے۔

September 19, 2026

شمالی یمن کے پہاڑوں سے ابھرنے والی حوثی تحریک آج علاقائی سیاست کا بااثر فریق بن چکی ہے۔ زیدی تاریخ، اندرونی محرومیوں اور بیرونی جنگوں نے اس گروہ کو کس طرح ایک بڑی عسکری قوت بنایا؟

September 19, 2026

پاکستان نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اشتعال انگیز کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 19, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *