داعش خراسان کے سربراہ ثناء اللہ غفاری کی افغانستان کے صوبہ کنڑ میں موجودگی سامنے آئی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کنڑ کو اس کا ممکنہ ٹھکانہ قرار دیا گیا تھا۔

September 23, 2026

حکام نے تحریک انصاف کے احتجاج کے تناظر میں ہسپتالوں کو بستر خالی کرانے سے متعلق سوشل میڈیا دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مکمل جھوٹ قرار دے دیا۔

September 23, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں افغانستان میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان سے فوری اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

September 23, 2026

پاک فوج نے کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بنیں۔

September 23, 2026

ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر سمیت جنوبی ایشیا کے تنازعات مذاکرات اور اقوام متحدہ کے منشور و قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔

September 23, 2026

سعودی عرب کے 96ویں قومی دن پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان، محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو مبارکباد دی۔

September 23, 2026

افغانستان سے تربیت اور مالی معاونت ملتی ہے: گرفتار خارجی کا تہلکہ خیز اعتراف

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار فتنہ الخوارج کے اہم کارندے عمر دین عرف جذبہ نے اعتراف کیا ہے کہ تنظیم کو افغانستان سے فنڈنگ اور تربیت ملتی ہے اور یہ گروہ جہاد کے نام پر نوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار خارجی عمر دین عرف جذبہ نے اپنے اعترافی بیان میں انکشاف کیا ہے کہ فتنہ الخوارج کو افغانستان سے مالی و عسکری معاونت حاصل ہے اور کمانڈرز افغان جنگجوؤں کے ہمراہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔

June 7, 2026

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے فتنہ الخوارج (کالعدم ٹی ٹی پی) کے اہم رکن عمر دین عرف جذبہ نے اپنے اعترافی بیان میں انتہائی سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تنظیم کو افغانستان سے مکمل فنڈنگ اور عسکری تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

گرفتار خارجی عمر دین نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ اس نے گھریلو ناچاقی اور والد سے جھگڑے کے بعد فتنہ الخوارج میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اس نے انکشاف کیا کہ تمام بڑے خارجی کمانڈروں کے ساتھ 60 سے 70 افغان جنگجو ہر وقت موجود رہتے ہیں، جن کی اکثریت نے افغانستان کے اندر باقاعدہ جنگی تربیت حاصل کی ہے۔

عمر دین عرف جذبہ نے اعتراف کیا کہ ان کا نیٹ ورک شادی خیل بیس پر حملے اور کوٹہ خواہ روڈ پر ہونے والے اس بم دھماکے میں براہِ راست ملوث تھا جس میں ماہِ رمضان کے دوران 7 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔ اس نے تنظیم کے اندرونی حالات کا پردہ چاک کرتے ہوئے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے متعدد ارکان منشیات کے عادی ہیں اور ان کے مراکز کے اندر کمانڈرز بدترین غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔

مالی معاونت کے حوالے سے گرفتار دہشت گرد نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کو افغانستان میں موجود نیٹ ورک سے بھاری فنڈز ملتے ہیں، جبکہ مقامی سطح پر یہ گروہ بھتہ خوری، گاڑیاں چھیننے اور اغوا برائے تاوان جیسی گھناؤنی مجرمانہ سرگرمیوں کے ذریعے فنڈز اکٹھے کرتا ہے۔

عمر دین نے اپنے بیان کے آخر میں نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ خارجی کمانڈرز شریعت کے نفاذ اور جہاد کے جھوٹے نام پر نوجوانوں کو ورغلا کر اپنے ساتھ ملاتے ہیں؛ لہذا نوجوان ان کے جھوٹے پروپیگنڈے اور دعوؤں سے دور رہیں اور اپنی زندگیاں برباد نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

داعش خراسان کے سربراہ ثناء اللہ غفاری کی افغانستان کے صوبہ کنڑ میں موجودگی سامنے آئی ہے، اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بھی کنڑ کو اس کا ممکنہ ٹھکانہ قرار دیا گیا تھا۔

September 23, 2026

حکام نے تحریک انصاف کے احتجاج کے تناظر میں ہسپتالوں کو بستر خالی کرانے سے متعلق سوشل میڈیا دعوؤں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں مکمل جھوٹ قرار دے دیا۔

September 23, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی اجلاس میں افغانستان میں کالعدم تنظیموں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان سے فوری اور قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

September 23, 2026

پاک فوج نے کرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، جبکہ جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بنیں۔

September 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *