امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

تحریک انصاف نے عوامی حمایت کے فقدان اور حکومتی دباؤ کے سبب 27 ستمبر کا لانگ مارچ 5 اکتوبر تک مؤخر کر دیا ہے۔

September 25, 2026

حکام نے پی ٹی آئی کو کالعدم تنظیموں کی معاون اور انتشار پسند جماعت قرار دیتے ہوئے ریاست مخالف اقدامات پر سخت قانونی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

September 25, 2026

افغان شہریوں کی مہمان نوازی 78 سالہ تاریخ کی سنگین غلطی ہے؛ وزیرِ دفاع خواجہ آصف

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے افغان طالبان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے تین نسلوں تک افغانوں کی میزبانی کی لیکن یہ مہمان نوازی اب تاریخ کی سب سے بڑی غلطی محسوس ہوتی ہے
وفاقی وزیر خواجہ آصف نے افغان طالبان کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے تین نسلوں تک افغانوں کی میزبانی کی لیکن یہ مہمان نوازی اب تاریخ کی سب سے بڑی غلطی محسوس ہوتی ہے

وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف کا افغان طالبان رجیم کو سخت جواب؛ افغانوں کی مہمان نوازی کو 78 سالہ ملکی تاریخ کی سنگین غلطی قرار دے دیا

March 18, 2026

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے افغان طالبان حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی 78 سالہ تاریخ میں بہت سی غلطیاں ہوئی ہوں گی، لیکن افغانوں کی مہمان نوازی سب سے سنگین غلطی ثابت ہوئی۔ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے افغان رجیم کے رویے اور الزامات پر گہرے دکھ اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔

عہد شکنی کا الزام

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ دعوے ان لوگوں کی جانب سے سامنے آ رہے ہیں جو خود مسجدوں پر حملے کرواتے اور سجدے میں گرے نمازیوں کو شہید کرتے ہیں۔ انہوں نے سخت الفاظ میں کہا کہ نہتے شہریوں، بازاروں اور اسکولوں کو نشانہ بنانے والے اور معصوم بچوں کو خون میں نہلانے والے آج ہمیں درس دے رہے ہیں۔ خواجہ آصف کے مطابق ان لوگوں کا ذریعہ معاش منشیات کی اسمگلنگ ہے اور یہ اس ریاست پر حملہ آور ہیں جس نے نصف صدی تک انہیں پناہ فراہم کی۔

پاکستان کی قربانیاں

خواجہ آصف نے پاکستان کی تاریخی قربانیوں کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مٹی نے نہ صرف انہیں جگہ دی بلکہ ان کی خاطر ایک عالمی سپر پاور سے بھی ٹکرا گیا۔ ہم نے ان کی تین نسلوں کی میزبانی کی لیکن بدلے میں ہمیں محسن کشی ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ جو وعدے کرتے ہیں انہیں پورا نہیں کرتے اور اپنی ہی کمٹمنٹ آنر کرنے کے لیے اربوں روپے تاوان مانگتے ہیں۔

تاریخی غلطی کا اعتراف

اپنے بیان کے اختتام پر وفاقی وزیر نے نہایت مایوسی کے عالم میں کہا کہ افغانوں کی میزبانی ہماری تاریخ کی سب سے بڑی اور فاش غلطی تھی، جس پر وہ اللہ سے معافی کے طلبگار ہیں۔ ان کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاک افغان سرحد پر کشیدگی اور الزامات کا سلسلہ شدت اختیار کر چکا ہے۔

دیکھیے: کابل حملہ: سینکڑوں ہلاکتوں کے افغان دعوے مگر شواہد کہاں ہیں؟ تحقیقات کے مطالبات شدت اختیار کر گئے

متعلقہ مضامین

امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کو یمن میں براہِ راست فوجی مداخلت کا پابند نہیں کرتا۔

September 25, 2026

عطا تارڑ نے پی ٹی آئی کو لانگ مارچ اور دھرنے کا چیلنج دے دیا۔ وفاقی وزیر نے تحریک انصاف پر مارچ سے پیچھے ہٹنے کا الزام عائد کیا۔

September 25, 2026

افغان طالبان کے دعوؤں کے برعکس عالمی رپورٹس نے افغانستان میں آئس کی وسیع پیمانے پر پیداوار اور بین الاقوامی اسمگلنگ کی تصدیق کر دی ہے۔

September 25, 2026

جب طالبہ کا خواب صرف اس لیے ادھورا رہ جائے کہ یونیورسٹی 400 کلومیٹر دور ہو۔۔۔ یہی کروڑوں پاکستانی طلبہ کا سچ ہے، اور اس کا حل نئے انتظامی یونٹس ہیں۔

September 25, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *