خیبرپختونخوا میں پولیس نشانے پر، ڈی آئی خان میں تھانہ تباہ، صوابی میں 2 اہلکار شہید

خیبرپختونخوا میں پولیس پر حملوں کے دو واقعات، ڈی آئی خان میں بارود بھری گاڑی تھانے سے ٹکرا دی گئی جبکہ صوابی میں فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈی آئی خان میں پولیس اسٹیشن پر بارود بھری گاڑی سے حملے کے بعد تباہ شدہ عمارت، خیبرپختونخوا پولیس.

خیبرپختونخوا میں پولیس پر حملے، ڈی آئی خان میں بارود بھری گاڑی تھانے سے ٹکرا دی گئی، صوابی میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

November 12, 2026

ڈیرہ اسماعیل خان اور صوابی میں پولیس پر حملوں کے دو واقعات میں دو اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا، جبکہ ڈی آئی خان میں بارود سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن سے ٹکرانے کے نتیجے میں قریبی مسجد شہید ہوگئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بندکورائی میں دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن کے گیٹ سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے تھانے کا گیٹ اور دیوار منہدم ہوگئی، جبکہ قریبی مسجد اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ واقعے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ ایس پی پھاڑ پور، ڈی ایس پی اور مقامی افراد نے حملہ آوروں کا تعاقب کیا، تاہم وہ اندھیرے اور جنگل کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس اور سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

دوسری جانب صوابی میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او وقاص رفیق کے مطابق واقعہ پولیس چوکی منصوری کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوا۔

زخمی اہلکار اور شہدا کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

محسن نقوی نے عمران خان کے قانونی حقوق کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا پورا نظام درست ہونے والا ہے۔

November 12, 2026

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں عالمی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کا اعلان، مریم نواز نے پنجاب کے دریاؤں میں سونے کے ذخائر کے شواہد ملنے کا دعویٰ کردیا۔

November 12, 2026

فتنہ الخوارج کے مجرمانہ مالیاتی نیٹ ورکس اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے ذرائع بے نقاب ہو گئے، ماہانہ ہزاروں ڈالر کی ترسیل اور بھتہ خوری کے شواہد سامنے آ گئے۔

November 12, 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو رہائی مل گئی، دونوں کو ستمبر میں تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔

November 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *