اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے اہم خوارج دہشت گرد زکریا کو ہلاک کر دیا ہے۔

August 11, 2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ملک بھر کو ڈی چوک بنا دینے کا اعلان کوئی نیا رجحان نہیں بلکہ پی ٹی آئی کی اسی پرانی حکمتِ عملی کا تسلسل ہے جس میں ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنے کے لیے سڑکوں کا رخ کرنا معمول رہا ہے۔

August 11, 2026

کے پی میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر کے پیشِ نظر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے مارچ کی تنخواہیں اور پنشن 16 مارچ کو قبل از وقت ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر کے پیشِ نظر سرکاری ملازمین اور پنشنرز کے لیے مارچ کی تنخواہیں اور پنشن 16 مارچ کو قبل از وقت ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے

خیبر پختونخوا حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو بڑا ریلیف، عید الفطر کی مناسبت سے مارچ کی تنخواہ اور پنشن 16 مارچ کو جاری کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

March 11, 2026

پنجاب اور سندھ کی تقلید کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت نے بھی اپنے لاکھوں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عید الفطر کے موقع پر بڑی مالی خوشخبری سنا دی ہے۔ صوبائی محکمہ خزانہ نے ملازمین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے مارچ کی تنخواہوں اور پنشن کی قبل از وقت ادائیگی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عید الفطر کی تیاریوں کے سلسلے میں ملازمین کو بروقت مالی ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے تحت ملازمین کو اپریل کی یکم تاریخ کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ مارچ کی مکمل تنخواہ اور پنشن 16 مارچ 2026 کو ہی ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کر دی جائے گی۔

صوبائی حکومت کے اس اقدام کا بنیادی مقصد سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو عید کی خوشیوں میں سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ وہ پرسکون طریقے سے عید کی خریداری اور دیگر ضروریات پوری کر سکیں۔ محکمہ خزانہ نے صوبے کے تمام متعلقہ محکموں، ضلعی دفاتر اور اکاؤنٹنگ یونٹس کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ ادائیگیوں کا تمام تر عمل 16 مارچ تک مکمل کر لیا جائے تاکہ کسی بھی ملازم کو تاخیر کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پنجاب اور سندھ حکومتیں بھی اپنے ملازمین کے لیے اسی طرح کے اقدامات کا اعلان کر چکی ہیں، جس کے بعد اب خیبر پختونخوا حکومت نے بھی اسی تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے صوبے کے مالی حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔

دیکھیے: افغان طالبان پر دہشتگردی کے خلاف اقدامات نہ کرنے کا الزام، سوشل میڈیا پر مہم افغان طالبان پر دہشتگردی کے خلاف اقدامات نہ کرنے کا الزام، سوشل میڈیا پر مہم

متعلقہ مضامین

اقوامِ متحدہ کی مطابق طالبان ایک مسلح تحریک سے شفاف اور جواب دہ ریاستی نظام کی طرف منتقل ہونے میں ناکام رہے ہیں اور ان کے سکیورٹی اداروں میں احتساب کا شدید فقدان ہے۔

August 11, 2026

پنجگور میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر بھی شامل ہے۔

August 11, 2026

مکہ دفاعی معاہدے نے بھارت اور اسرائیل کی تزویراتی نیندیں اڑا دیں، بھارتی میڈیا نے اسے خطے میں طاقت کا نیا توازن قرار دے دیا۔

August 11, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ نے بدخشاں میں طالبان پر بڑے حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے 11 جنگجوؤں کو ہلاک اور 3 کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

August 11, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *