کنڑ صوبے میں آنے والے حالیہ زلزلے نے تباہی کی خوفناک تصویر پیش کر دی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق نورگل، چوکی، چپہ درہ، پیچ درہ، وٹپور اور اسعد آباد اضلاع میں اب تک شہداء کی تعداد 1411 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3124 افراد زخمی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ 5412 گھر مکمل طور پر منہدم یا شدید متاثر ہو گئے ہیں۔
Latest Figures on Earthquake Casualties and Relief Efforts in Kunar
— Hamdullah Fitratحمدالله فطرت (@FitratHamd) September 2, 2025
September 02, 2025
So far, in the districts of Nurgal, Chawkay, Chapa Dara, Pech Dara, Watapur, and Asadabad in Kunar Province, the death toll has risen to 1,411, the number of injured stands at 3,124, and…
زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں آج بھی جاری ہیں۔ جن مقامات پر طیاروں کی لینڈنگ ممکن نہیں تھی، وہاں فوجی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے درجنوں کمانڈو اہلکار اتارے گئے ہیں۔ ان اہلکاروں نے ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکالنے اور محفوظ مقامات تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
خاص کنڑ ضلع میں ایک بڑا امدادی کیمپ قائم کیا گیا ہے جہاں مقامی کمیٹیاں ضروری اشیاء اور ہنگامی امداد کو منظم انداز میں متاثرین تک پہنچا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ حادثے کے مقام کے قریب دو مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔ یہ مراکز زخمیوں کی بروقت منتقلی، شہداء کی تدفین اور باقی متاثرین کی ریسکیو سرگرمیوں کو منظم کرنے میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب مختلف ممالک نے افغانستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہمدردی کے پیغامات اور امداد کا اعلان کیا ہے۔ ان میں سے کچھ امدادی سامان متاثرین کی ہنگامی ریلیف کمیٹی کے حوالے بھی کیا جا چکا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ مزید عالمی امداد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ متاثرین کو پینے کا صاف پانی، خیمے اور طبی سہولیات فوری درکار ہیں۔
زلزلے سے متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے سخت مشکلات میں ہیں اور ان کی بحالی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
دیکھیں: افغانستان میں تباہ کن زلزلہ، 500 سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ