پولیس کے مطابق اہلکار ایک پارک میں معمول کی چیکنگ کر رہے تھے جہاں انہیں رات گئے ایک سفید ٹویوٹا ٹیکوما مشکوک حالت میں کھڑی ملی۔ ڈرائیور نے گاڑی سے باہر آنے سے انکار کیا اور مزاحمت کی، جس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔

December 3, 2025

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر اپنی کابینہ کے سینئر وزرا، اعلیٰ حکام اور کاروباری رہنماؤں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔

December 3, 2025

اسلام آباد میں عسکری و سیاسی قیادت کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اقوامِ متحدہ کی امدادی درخواست اور راہداری کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سینیئر صحافی طاہر خان کے مطابق پاکستان نے درخواست منظور کر لی ہے جبکہ تکنیکی امور پر مشاورت ابھی باقی ہے۔

December 3, 2025

مستقل ریلیف کے لیے ضروری ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے کی جامع اصلاحات کرے۔ مقامی ذرائع سے بجلی کی پیداوار، لائن لاسز پر قابو، بجلی چوری میں کمی اور کیپسٹی پیمنٹس کے بوجھ میں کمی، یہی وہ عناصر ہیں جو بجلی کو مستقل طور پر سستا بنا سکتے ہیں۔

December 3, 2025

انہوں نے کہا کہ خلیل زاد نے بغیر حقائق دیکھے ان دعوؤں کو آگے بڑھا کر طالبان انٹیلیجنس کے جھوٹ کو عالمی سطح پر وزن دینے کی کوشش کی، جس سے وہ طالبان کے ایجنڈے کے لیے “ایک مفید بے وقوف” بن چکے ہیں۔

December 3, 2025

اداکارہ بشریٰ انصاری نے کراچی کے خراب حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہر کے ذمہ داران سے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا

December 3, 2025

کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے؛ صدر اور وزیر اعظم نے استقبال کیا

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر اپنی کابینہ کے سینئر وزرا، اعلیٰ حکام اور کاروباری رہنماؤں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔
کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے؛ صدر اور وزیر اعظم نے استقبال کیا

واضح رہے کہ 2005 کے بعد کرغزستان کے صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

December 3, 2025

کرغزستان کے صدر صادرژ پاروف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے استقبال کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کرغزستان کے صدر اپنی کابینہ کے سینئر وزرا، اعلیٰ حکام اور کاروباری رہنماؤں پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچے۔

دورہ پاکستان میں کرغزستان کے صدر کی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جب کہ کرغز وفد کی پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

کرغز صدر صادرژ پاروف کے دورہ کے دوران متعدد اہم معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 2005 کے بعد کرغزستان کے صدر کا پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔

پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں، جو گہرے ثقافتی، تاریخی اور روحانی رشتوں پر مبنی ہیں، دونوں ممالک نے اگست میں کرپٹو کرنسی، بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل فنانس کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔

جولائی میں، دونوں ممالک نے اپنی بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں دو طرفہ تجارت کو 100 ملین ڈالر تک بڑھانے کے معاہدے کی توثیق کی تھی۔

دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ، پاکستان اور کرغزستان شنگھائی تعاون تنظیم کے بھی رکن ہیں، جو 10 رکنی یوریشیائی سکیورٹی اور سیاسی تنظیم ہے، جس کے دیگر ارکان میں چین، روس، بھارت اور ایران شامل ہیں۔

دیکھیں: پاکستان میں رواں سال ایڈز کے 81 ہزار 874 کیسز رپورٹ— تازہ اعدادوشمار جاری

متعلقہ مضامین

پولیس کے مطابق اہلکار ایک پارک میں معمول کی چیکنگ کر رہے تھے جہاں انہیں رات گئے ایک سفید ٹویوٹا ٹیکوما مشکوک حالت میں کھڑی ملی۔ ڈرائیور نے گاڑی سے باہر آنے سے انکار کیا اور مزاحمت کی، جس کے بعد اسے حراست میں لیا گیا۔

December 3, 2025

اسلام آباد میں عسکری و سیاسی قیادت کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اقوامِ متحدہ کی امدادی درخواست اور راہداری کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ سینیئر صحافی طاہر خان کے مطابق پاکستان نے درخواست منظور کر لی ہے جبکہ تکنیکی امور پر مشاورت ابھی باقی ہے۔

December 3, 2025

مستقل ریلیف کے لیے ضروری ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے کی جامع اصلاحات کرے۔ مقامی ذرائع سے بجلی کی پیداوار، لائن لاسز پر قابو، بجلی چوری میں کمی اور کیپسٹی پیمنٹس کے بوجھ میں کمی، یہی وہ عناصر ہیں جو بجلی کو مستقل طور پر سستا بنا سکتے ہیں۔

December 3, 2025

انہوں نے کہا کہ خلیل زاد نے بغیر حقائق دیکھے ان دعوؤں کو آگے بڑھا کر طالبان انٹیلیجنس کے جھوٹ کو عالمی سطح پر وزن دینے کی کوشش کی، جس سے وہ طالبان کے ایجنڈے کے لیے “ایک مفید بے وقوف” بن چکے ہیں۔

December 3, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *