سنیچنگ کے دوران راہزنوں نے 10 شہریوں کو زخمی بھی کیا۔ شہر میں اغوا کے 29 جبکہ اغوا برائے تاوان کے 9 اور بچوں کے اغوا کے 8 واقعات سامنے آئے۔

November 28, 2025

یہ اقدام حکام کے مطابق انسانی حقوق کی نگرانی اور بیرون ملک مقیم افغان شہریوں کے رجسٹریشن اور نگرانی کے لیے کیا گیا ہے۔

November 28, 2025

ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کے امیگریشن کیسز کا ازسرِنو جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے جن مہیں افغانستان، ایران سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں ہے

November 28, 2025

وزارت نے چین اور تاجکستان کے لیے گہرے افسوس کے ساتھ اس واقعے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ “حکومتِ افغانستان، حکومتِ تاجکستان کو مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے” اور واقعے کے تمام عوامل جاننے کے لیے “اطلاعات کے تبادلے، تکنیکی تعاون اور مشترکہ تحقیقات” کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

November 28, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو تصدیق کی کہ 20 سالہ سارہ بیکسٹرم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں، جبکہ ان کے ساتھی 24 سالہ اینڈریو وولف زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

November 28, 2025

بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی سازش ناکام، پانچ افراد گرفتار

زیارت بلوچستان میں لیویز فورس اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے قندہار سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گرد گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد کیا
زیارت بلوچستان میں لیویز فورس اور ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے قندہار سے تعلق رکھنے والے پانچ دہشت گرد گرفتار کر لیا اور بھاری مقدار میں اسلحہ و بارودی مواد برآمد کیا

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس آپریشن کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی نے صوبے کو ایک بڑے سانحے سے بچالیا

November 24, 2025

بلوچستان کے ضلع زیارت میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا۔ لیویز فورس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جو افغانستان کے صوبہ قندہار سے تعلق رکھتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق مذکورہ کارروائی سپیرا رغہ چیک پوسٹ پر کی گئی جہاں ملزمان کے پاس سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں سے برآمد کیے گئے اسلحے میں 11 ہینڈ گرینیڈ، 3 ایس ایم جیز، 2 ایم فور رائفلز، ایک گرینیڈ لانچر، 9 ایم فور میگزینز، 14 ایس ایم جی میگزینز، 420 ایس ایم جی راؤنڈز، 230 ایم فور راؤنڈز، ایک کلوگرام بارودی مواد، 6 وائرلیس سیٹس، 4 موبائل فونز، 2 آر پی جیز، ایک ڈگر، 13 ایمونیشن بیگز، 16 پاور سیلز، 15 ایس ایم جی گرینیڈز شامل ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ ایک سوزوکی، ایک موٹر سائیکل اور کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا لٹریچر بھی انکے پاس تھا۔

اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کامیاب آپریشن پر لیویز فورس اور ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی نے صوبے کو ایک بڑے سانحے سے بچا لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

وزیرِ اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایسی کامیاب کاروائیاں دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیتی ہیں۔ بلوچستان کی صوبائی حکومت نے عزم کیا ہے کہ قیامِ امن کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار شدہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

دیکھیں: ملک کے 20 پسماندہ اضلاع میں سے 17 بلوچستان کے اضلاع، رپورٹ میں انکشاف

متعلقہ مضامین

سنیچنگ کے دوران راہزنوں نے 10 شہریوں کو زخمی بھی کیا۔ شہر میں اغوا کے 29 جبکہ اغوا برائے تاوان کے 9 اور بچوں کے اغوا کے 8 واقعات سامنے آئے۔

November 28, 2025

یہ اقدام حکام کے مطابق انسانی حقوق کی نگرانی اور بیرون ملک مقیم افغان شہریوں کے رجسٹریشن اور نگرانی کے لیے کیا گیا ہے۔

November 28, 2025

ٹرمپ انتظامیہ نے 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کے امیگریشن کیسز کا ازسرِنو جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے جن مہیں افغانستان، ایران سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان اس فہرست میں شامل نہیں ہے

November 28, 2025

وزارت نے چین اور تاجکستان کے لیے گہرے افسوس کے ساتھ اس واقعے کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ “حکومتِ افغانستان، حکومتِ تاجکستان کو مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے” اور واقعے کے تمام عوامل جاننے کے لیے “اطلاعات کے تبادلے، تکنیکی تعاون اور مشترکہ تحقیقات” کے لیے پوری طرح آمادہ ہے۔

November 28, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *