ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر وہی تنقید کررہے ہیں جنہیں اس معاہدے سے مسئلہ ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی معاہدے کی اصل قدر اس کے نتائج سے سامنے آتی ہے۔
انٹرویو دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ تین ممالک کی مشترکہ سوچ اور اتحاد کا مظہر ہے۔ تینوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات بھی موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بہت کم وقت میں آگے بڑھا ہے۔ سعودی عرب کی خودمختاری اور حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے لیے ناقابلِ سمجھوتہ ہے۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ مسلم امہ کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کی حمایت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کو تیار ہے۔ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور سلامتی کے تعاون پر قائم ہیں، جبکہ سعودی عرب کی سلامتی کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔
دیکھیے: اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم





