امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنتے نہیں دیکھ سکتا اور افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی پر اسلام آباد کے تحفظات سے آگاہ ہے۔
مارکو روبیو نے اٹلانٹا میں جی 20 وزرائے خارجہ اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلسل افغانستان کی سرزمین سے ہونے والے دہشت گرد حملوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے۔
ان کے مطابق پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغان طالبان نے اپنی سرزمین سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی روکنے کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے، جس کے بعد پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائیاں کیں۔
امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ امریکا نہیں چاہتا کہ پاکستان دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنے۔ ان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی اور اس کے خلاف کارروائیوں پر کشیدگی پائی جاتی ہے۔
مارکو روبیو کے بیان کو افغانستان سے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے معاملے پر امریکی مؤقف کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔





