بھارتی سوشل میڈیا نے اے آئی کے ذریعے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جعلی ویڈیو بنا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

August 21, 2026

مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں باغ پر دھماکے سے 6 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

August 21, 2026

پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے جنگ بندی پر عملدرآمد اور کشیدگی روکنے کے لیے مؤثر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

August 21, 2026

شارجہ بندرگاہ کے قریب پاناما کے جہاز پر 8 پاکستانی ملاح 11 ماہ سے عارضی سفری اجازت نامے نہ ملنے کے باعث محصور ہیں، جس سے شدید انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔

August 21, 2026

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے دعوؤں کے باوجود افغانستان میں ٹی ٹی پی اور القاعدہ سمیت 20 کے قریب دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

August 21, 2026

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ پمز ہسپتال میں ہوا، صحت مند قرار دیے جانے پر اڈیالہ جیل منتقل، ہمشیرہ عظمیٰ خان بھی ہمراہ رہیں۔

August 21, 2026

مستونگ میں زوردار دھماکا، 6 افراد جاں بحق، 3 زخمی

مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں باغ پر دھماکے سے 6 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی، علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
مستونگ کے باغ میں زوردار دھماکا

مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں باغ میں دھماکے سے 6 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے، جبکہ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

August 21, 2026

بلوچستان: مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ کے باغ میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تمام ہلاک و زخمی افراد باغات میں کام کرنے والے مزدور تھے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر مستونگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مقامی افراد کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ اس کی آواز دور دراز کے علاقوں میں بھی سنی گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے تاکہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔

پولیس کے مطابق کھڈکوچہ کے علاقے میں ہی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 مزید افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کرنے والے موقع سے فرار ہو گئے، جبکہ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل نوعیت اور اس میں ملوث عناصر کے بارے میں تاحال باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ سیکیورٹی اداروں نے علاقے میں نگرانی اور سرچ آپریشن مزید سخت کر دیا ہے۔

دیکھیے: خیبر: شہریوں نے مبینہ افغان ٹی ٹی پی کارندے کو چوری کرتے پکڑ لیا

متعلقہ مضامین

بھارتی سوشل میڈیا نے اے آئی کے ذریعے ڈی جی آئی ایس پی آر کی جعلی ویڈیو بنا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

August 21, 2026

پاکستان نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے جنگ بندی پر عملدرآمد اور کشیدگی روکنے کے لیے مؤثر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

August 21, 2026

شارجہ بندرگاہ کے قریب پاناما کے جہاز پر 8 پاکستانی ملاح 11 ماہ سے عارضی سفری اجازت نامے نہ ملنے کے باعث محصور ہیں، جس سے شدید انسانی بحران جنم لے رہا ہے۔

August 21, 2026

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے دعوؤں کے باوجود افغانستان میں ٹی ٹی پی اور القاعدہ سمیت 20 کے قریب دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

August 21, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *