نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

July 23, 2026

بلوچستان میں دہشت گردی کا دائرہ اب صرف سکیورٹی فورسز تک محدود نہیں رہا، ڈاکٹرز، صحافیوں اور وکلا کے بعد اب ججز بھی براہِ راست حملوں کی زد میں آ گئے ہیں۔ مستونگ حملے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج زخمی ہو گئے۔

July 23, 2026

ترجمان دفتر خارجہ نے ایمنسٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

July 23, 2026

مستونگ کے علاقے ولی خان میں سیشن جج کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج اور گن مین شہید، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

July 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کر کے آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی مذمت کی اور مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

July 23, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ایران نے نیا معاہدہ نہ کیا تو اسے عسکری اور معاشی طور پر مزید بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

July 23, 2026

مستونگ: قومی شاہراہ پر فائرنگ، سیشن جج اور گن مین شہید، ایڈیشنل سیشن جج زخمی

مستونگ کے علاقے ولی خان میں سیشن جج کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج اور گن مین شہید، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سمیت 2 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
مستونگ میں گاڑی پر فائرنگ، سیشن جج سمیت 2 افراد جاں بحق، ایڈیشنل سیشن جج زخمی

مستونگ میں ولی خان کے مقام پر سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی گاڑی پر فائرنگ۔ سیشن جج اور گن مین شہید، ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری زخمی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمت۔

July 23, 2026

بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے ولی خان میں نامعلوم مسلح افراد نے سیشن جج کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں سیشن جج اور ان کا گن مین موقع پر شہید ہو گئے۔

ڈی پی او اللہ بخش بلوچ کے مطابق فائرنگ کا یہ دردناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری کوئٹہ سے اپنی عدالت یعنی سیشن کورٹ مستونگ آ رہے تھے۔

ڈی پی او کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کا سیکورٹی گن مین موقع پر ہی شہید ہو گئے، جبکہ گاڑی میں موجود ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ حملے کے بعد علاقے کی سخت ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیشن جج پر حملہ دراصل ریاست پر حملہ ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ قانون کے محافظوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور اس میں ملوث دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے آسیان ریجنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی ضمانت ہے۔

July 23, 2026

بلوچستان میں دہشت گردی کا دائرہ اب صرف سکیورٹی فورسز تک محدود نہیں رہا، ڈاکٹرز، صحافیوں اور وکلا کے بعد اب ججز بھی براہِ راست حملوں کی زد میں آ گئے ہیں۔ مستونگ حملے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج زخمی ہو گئے۔

July 23, 2026

ترجمان دفتر خارجہ نے ایمنسٹی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی خطے کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہے۔

July 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کر کے آئل ٹینکرز پر حوثی حملوں کی مذمت کی اور مملکت کی سلامتی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

July 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *