مسجد الحرام کے قریب میزائل حملے، سعودی دفاعی نظام نے دونوں میزائل تباہ کردیے

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیے گئے، ملبہ دو مقامات پر گرا۔
مسجد الحرام کے قریب حوثی میزائل حملے

مکہ مکرمہ کی جانب 2 بیلسٹک میزائل داغے گئے، سعودی دفاعی نظام نے دونوں تباہ کردیے۔ سعودی عرب نے حملے کا الزام حوثیوں پر عائد کردیا۔

November 12, 2026

سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے مکہ مکرمہ کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے، تاہم ان کا ملبہ شہر کے نواحی علاقوں میں گرا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی سول ڈیفنس نے جمعرات کی علی الصبح جاری بیان میں بتایا کہ میزائلوں کو روکنے کے بعد ان کا ملبہ دو مختلف مقامات پر گرا۔ سعودی سرکاری ٹیلی وژن نے ان مقامات کی نشاندہی صبوحہ گاؤں اور وادی المغمس کے نام سے کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صبوحہ گاؤں مسجد الحرام سے تقریباً 35 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے، جبکہ وادی المغمس کا فاصلہ مسجد الحرام سے تقریباً 21 کلومیٹر مشرق میں ہے۔

سعودی سول ڈیفنس نے میزائل حملوں کا الزام حوثی ملیشیا پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہری مقامات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

دوسری جانب حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب کے اس الزام پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی واقعے کی آزادانہ تصدیق ہوسکی ہے۔

متعلقہ مضامین

محسن نقوی نے عمران خان کے قانونی حقوق کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا پورا نظام درست ہونے والا ہے۔

November 12, 2026

پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 میں عالمی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کا اعلان، مریم نواز نے پنجاب کے دریاؤں میں سونے کے ذخائر کے شواہد ملنے کا دعویٰ کردیا۔

November 12, 2026

فتنہ الخوارج کے مجرمانہ مالیاتی نیٹ ورکس اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے ذرائع بے نقاب ہو گئے، ماہانہ ہزاروں ڈالر کی ترسیل اور بھتہ خوری کے شواہد سامنے آ گئے۔

November 12, 2026

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو رہائی مل گئی، دونوں کو ستمبر میں تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔

November 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *