ترکیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے تاریخی مکہ دفاعی معاہدے پر بھارت کی منفی تنقید اور بوکھلاہٹ کو شدید مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تینوں اتحاد دوست ممالک بھارت کے ان بے جا تبصروں کو کوئی اہمیت نہیں دیتے اور انہیں صرف ہنسی میں ٹال دیتے ہیں۔
ترک وزیر خارجہ کے مطابق بھارت خطے میں بدلتے ہوئے دفاعی توازن اور اسلامی دنیا کی ان تین بڑی طاقتوں کے یکجا ہونے سے خوفزدہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اس سٹریٹجک شراکت داری کا مذاق اڑانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، جبکہ حقیقت میں یہ معاہدہ خطے کی سلامتی اور پائیدار امن کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔
انہوں نے بھارت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں نئی دہلی کو اس بات کا تلخ احساس ہو جائے گا کہ مکہ دفاعی معاہدہ خطے کی سیاسی و دفاعی صورتحال کو تبدیل کرنے کی کتنی عظیم صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی اور تعصب اس سٹریٹجک حقیقت کو چھپا نہیں سکتے۔
انادولو ایجنسی کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت سمیت دیگر مخالفین کی تنقید بے بنیاد ہے۔ مکہ اتحاد خطے میں دور رس، مثبت اور انقلابی تبدیلیاں لانے والا ایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگا، جس سے مخالفین کی تمام تر سازشیں ناکام ہو جائیں گی۔





