وزیرستان میں آپریشن 11 گرج، 700 کلوگرام دھماکہ خیز مواد برآمد

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن 11 گرج کے تحت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے 3 مراکز مسمار کر دیے اور بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا۔
وزیرستان میں آپریشن 11 گرج

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کی تفصیلات، الفاروق میزائل اور دھماکہ خیز مواد کی برآمدگی پر مبنی رپورٹ۔

November 10, 2026

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن 11 گرج کے تحت کلیئرنس آپریشن جاری رکھتے ہوئے دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف اہم کاميابیاں حاصل کی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران 17 کمپاؤنڈز، 28 مکانات اور 14 مراکز کو مکمل کلیئر کر دیا گیا، جبکہ دہشت گردوں کے 3 اہم مراکز کو مسمار کر دیا گیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کارروائی کے دوران 700 کلوگرام دھماکہ خیز مواد، 200 کلوگرام یوریا اور ایک الفاروق میزائل برآمد کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ خوارج جان بوجھ کر شہری آبادی اور رہائشی علاقوں کو بطورِ ڈھال استعمال کرتے ہیں تاکہ اپنی موجودگی چھپا سکیں اور فورسز کی نقل و حرکت کو محدود کر سکیں۔

ترجمان کے مطابق فورسز خوارج کی پناہ گاہوں اور معاون نیٹ ورکس کا خاتمہ کرنے کے لیے مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں تاکہ علاقے میں دہشت گردوں کی پیش قدمی کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔

میر علی میں جاری یہ آپریشن سیکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پختہ عزم کا مظہر ہے، جبکہ خطے میں دیرپا امن و امان کی بحالی کے لیے کلیئرنس کا عمل اب بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

پاکستان نے جنگ بندی کے باوجود غزة میں خیموں اور ایندھن سمیت انسانی امداد کی اسرائیلی رکاوٹوں کی شدید مذمت کی ہے۔

November 10, 2026

طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کو غیر ملکی سازش قرار دینے کا بیانیہ مسترد کر دیا گیا ہے، جبکہ برگیڈیئر جنرل اللہ داد فدائی کے اعترافی بیان کو جبری اور من گھڑت پراپیگنڈا قرار دیا گیا ہے۔

November 10, 2026

راولپنڈی میں اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس کی تفتیش کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جبکہ پولیس کو تاحال غیرت کے نام پر قتل کے شواہد نہیں ملے۔

November 10, 2026

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ مکہ معاہدہ باہمی شراکت داری کی علامت ہے اور یہ کسی ملک کے خلاف نہیں۔

November 10, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *