کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

بنوں کے شہریوں نے خطے کو الگ صوبہ بنانے اور بنوں کو ہی صدر مقام کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی پر احتجاج میں عوامی لاتعلقی کے بعد خود ساختہ گمشدگی اور اغوا کے ڈرامے رچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

September 22, 2026

ترک انٹیلی جنس کی بڑی کامیابی؛ داعش خراسان کا میڈیا سربراہ احمد قازانجی گرفتار

ترک انٹیلی جنس نے داعش خراسان کے سینئر میڈیا سربراہ احمد قازانجی کو گرفتار کر لیا، جو افغانستان میں تربیت حاصل کرنے کے بعد تنظیمی سرگرمیوں میں سرگرم تھا۔
داعش خراسان کے سینئر میڈیا و پراپیگنڈا سربراہ احمد قازانجی کو گرفتار

ترک انٹیلی جنس ادارے نے داعش خراسان کے اہم رکن احمد قازانجی کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق وہ تنظیم کے ترک زبان کے میڈیا نیٹ ورک اور بھرتی کے نظام میں کلیدی کردار ادا کر رہا تھا۔

June 18, 2026

انقرہ: ترکیہ انٹیلی جنس نے ایک انتہائی اہم کاروائی کرتے ہوئے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے ایک انتہائی مطلوب اور سینئر رکن احمد قازانجی کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق گرفتار ملزم تنظیم کی ترک زبان میں چلنے والی تمام میڈیا اور پراپیگنڈا سرگرمیوں کا مرکزی نگران تھا۔ احمد قازانجی کو دہشت گردی کے نیٹ ورک میں ابو عبیدہ اور ابو ابراہیم کے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا۔

اوزگور آلتون کی گرفتاری

سکیورٹی ذرائع کے مطابق احمد قازانجی کو داعش خراسان کے سابق ترک میڈیا سربراہ اوزگور آلتون (المعروف ابو یاسر الترکی) کا براہِ راست جانشین قرار دیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ اوزگور آلتون کو کچھ عرصہ قبل پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

جس کے بعد اسے تہران اور دیگر سفارتی ذرائع سے ترکی واپس منتقل کر دیا گیا تھا۔ اوزگور آلتون کی پاکستان میں گرفتاری کے بعد احمد قازانجی نے اس کی تمام تنظیمی اور ابلاغی ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔

عسکری تربیت کا انکشاف

ترک انٹیلی جنس کی ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ احمد قازانجی ترکی سے غیر قانونی راستوں کے ذریعے افغانستان گیا تھا، جہاں اس نے داعش کی علاقائی شاخ ‘داعش خراسان’ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔ افغانستان میں قیام کے دوران ملزم نے تنظیم کے خصوصی کیمپوں سے جدید عسکری اور مذہبی تربیت حاصل کی۔ وہ اوزگور آلتون کے ساتھ مل کر ایک ایسے نیٹ ورک کی نگرانی بھی کرتا رہا جو ترکی سے نوجوانوں کو ورغلا کر عسکری تربیت کے لیے افغانستان منتقل کرنے کا کام کرتا تھا۔

دورانِ تفتیش اعترافِ جرم

ترک حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے بعد دورانِ تفتیش ملزم احمد قازانجی نے اوزگور آلتون کے ساتھ اپنے قریبی روابط اور داعش خراسان کے اندر کی جانے والی تمام تخریبی سرگرمیوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

ملزم نے تفصیلی بیان دیتے ہوئے بتایا کہ وہ کس طرح افغانستان میں عسکری اور نظریاتی تربیت مکمل کرنے کے بعد تنظیم کے میڈیا و پراپیگنڈا ڈھانچے کو چلا رہا تھا اور ترک زبان بولنے والے افراد کو ہدف بنا رہا تھا۔

ممکنہ دہشت گرد منصوبے

ترک سیکیورٹی حکام کے مطابق اس اہم کارروائی اور قازانجی کی گرفتاری سے نہ صرف ترکی کے اندر ممکنہ دہشت گردانہ منصوبوں کو وقت سے پہلے ناکام بنانے میں مدد ملی ہے، بلکہ داعش خراسان کے بھرتی کرنے والے نیٹ ورک کو بھی مکمل طور پر بے نقاب کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں تنظیم کے مستقبل کے عزائم اور دیگر سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ داعش خراسان بنیادی طور پر افغانستان اور اس کے ارد گرد کے خطے میں سرگرم عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

کرم سیکٹر میں پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پاکستانی فورسز نے مختلف چوکیوں سے جوابی کارروائی کی۔

September 22, 2026

آپریشن شعبان 2 کے تحت بلوچستان کے ساران تنگی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک اور 9 مشتبہ افراد گرفتار ہوگئے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں آئینی مشینری کی ناکامی، امن و امان کے بگاڑ اور سرکاری وسائل کے ضیاع پر وفاقی حکومت آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت انتظامی کنٹرول سنبھال سکتی ہے۔

September 22, 2026

خیبر پختونخوا میں بدامنی اور شہداء کے جنازوں سے صوبائی قیادت کی لاتعلقی پر سوالات اٹھ گئے۔

September 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *