محمد باقر ذوالغدر ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ مقرر

ایران نے محمد باقر ذوالقدر کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے بانی رکن اور جنگی حکمت عملی کے ماہر ذوالقدر، علی لاریجانی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے
ایران نے محمد باقر ذوالقدر کو سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا نیا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے بانی رکن اور جنگی حکمت عملی کے ماہر ذوالقدر، علی لاریجانی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ذوالقدر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے بانی اراکین میں سے ایک ہیں۔ 1979 کے اسلامی انقلاب کے فوراً بعد جب پاسدارانِ انقلاب کی بنیاد رکھی گئی، تب سے وہ اس فورس کے اہم عسکری عہدوں پر تعینات رہے

March 25, 2026

ایران نے علی لاریجانی کے بعد ان کے جانشین کا انتخاب کر لیا ہے۔ محمد باقر ذوالقدر کو ایران کی طاقتور اور بااثر “سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل” کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ یہ تقرری ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب ایران کو خطے میں سنگین سکیورٹی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے۔

سیاسی بصیرت اور عسکری مہارت

نئے سربراہ محمد باقر ذوالقدر کا شمار ایرانی نظام کے انتہائی تجربہ کار اور حساس ترین عہدوں پر فائز رہنے والی شخصیات میں ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق تہران کو ایک ایسے جانشین کی تلاش تھی جو نہ صرف گہری سیاسی بصیرت رکھتا ہو بلکہ میدانِ جنگ کے داؤ پیچ اور عسکری حکمت عملی کا بھی ماہر ہو۔ محمد باقر ذوالقدر میں یہ دونوں خوبیاں موجود ہیں، جو انہیں موجودہ بحرانی صورتحال کے لیے موزوں ترین انتخاب بناتی ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے بانی رکن

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ذوالقدر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے بانی اراکین میں سے ایک ہیں۔ 1979 کے اسلامی انقلاب کے فوراً بعد جب پاسدارانِ انقلاب کی بنیاد رکھی گئی، تب سے وہ اس فورس کے اہم عسکری عہدوں پر تعینات رہے۔ وہ آئی آر جی سی کے ڈپٹی کمانڈر بھی رہ چکے ہیں اور انہیں جنگی منصوبہ بندی کا ماہر تصور کیا جاتا ہے۔

مستقبل کے چیلنجز

محمد باقر ذوالقدر 2023 سے ایران کی مجمع تشخیص مصلحت نظام (ایکسپیڈینسی کونسل) کے سیکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ اب سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے ان کی بنیادی ذمہ داری ایران کی داخلی سلامتی، دفاعی پالیسی کی تشکیل اور خطے میں جاری کشیدگی، خاص طور پر حالیہ جنگی صورتحال میں تہران کے اگلے اقدامات کا تعین کرنا ہوگی۔

دیکھیے: شہباز شریف اور محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ: امتِ مسلمہ کے اتحاد اور کشیدگی کے خاتمے پر اتفاق

متعلقہ مضامین

مکہ دفاعی اتحاد کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی کا تیسرا اجلاس رواں ماہ پاکستان میں ہوگا، جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی۔

November 9, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات اور بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری انسانی امداد بڑھانے کی ہدایت کردی۔

November 9, 2026

مریم اورنگزیب نے آئندہ چند روز میں پنجاب میں سموگ بڑھنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں سے فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

November 9, 2026

ہنگو میں پولیس پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید اور 3 اغوا ہوگئے، پولیس نے پوسٹ کا کنٹرول واپس لے کر حملہ آوروں کا تعاقب شروع کردیا۔

November 9, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *