وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک پاکستانی وفد کے ہمراہ نئی دہلی پہنچ گئے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے پہلے تہذیبی مکالمے کے فورم میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ نے نئی دہلی آمد پر ان کا استقبال کیا۔ یہ فورم 20 سے 22 نومبر تک جاری رہے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈاکٹر مصدق ملک فورم میں تہذیبوں کے درمیان مکالمے، ثقافتی تعاون اور علاقائی ورثے کے فروغ پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
وہ ایس سی او میں پاکستان کے تعمیری کردار اور ملک کے مختلف ثقافتی ورثے کو بھی اجاگر کریں گے۔ پاکستان کی شرکت کا مقصد خطے میں تعاون، مکالمے اور باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دینا ہے۔





