اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اجازت نہ ملنے پر امیر خان متقی کا دورہ بھارت منسوخ

خیال رہے کہ طالبان کے کئی رہنما، جن میں امیر خان متقی بھی شامل ہیں، اب بھی اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے اجازت نہ ملنے پر امیر خان متقی کا دورہ بھارت منسوخ

ذرائع کے مطابق امیر خان متقی نے 27 سے 29 اگست تک نئی دہلی کا دورہ کرنا تھا

August 26, 2025

افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کا بھارت کا مجوزہ دورہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے سفری استثنیٰ نہ ملنے پر منسوخ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق امیر خان متقی نے 27 سے 29 اگست تک نئی دہلی کا دورہ کرنا تھا، تاہم بھارت نے سلامتی کونسل کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے بعد اپنی باضابطہ دعوت واپس لے لی۔

اطلاعات کے مطابق بھارت نے اقوام متحدہ میں متقی کے لیے سفری استثنیٰ کی درخواست دی تھی، مگر امریکہ سمیت دیگر ممالک نے اعتراض اٹھایا جس کے بعد یہ درخواست مسترد کر دی گئی۔

اس سے قبل طالبان کا ایک وفد، جس کی قیادت محب اللہ وثیق کر رہے تھے، بھارت گیا تھا۔ تاہم نئی دہلی نے اس دورے کے دوران طالبان نمائندوں کو کوئی باضابطہ سفارتی پروٹوکول نہیں دیا۔

اس سے قبل اسی ماہ امیر خان متقی کا دورہ پاکستان بھی منسوخ کر دیا گیا تھا۔ دونوں ممالک نے اگرچہ اس کی باقاعدہ وضاحت جاری نہیں کی تھی تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا دورہ پاکستان بھی اسی وجہ سے منسوخ ہوا ہے۔

خیال رہے کہ طالبان کے کئی رہنما، جن میں امیر خان متقی بھی شامل ہیں، اب بھی اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ انہیں بین الاقوامی سفر کے لیے خصوصی اجازت درکار ہوتی ہے، جو ہر بار سلامتی کونسل کی منظوری سے مشروط ہوتی ہے۔

دیکھیں: افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کا دورہ پاکستان ملتوی

متعلقہ مضامین

وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ روس کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت، توانائی اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

November 23, 2026

پاکستان اور پرتگال نے دوطرفہ تعلقات، تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

November 23, 2026

۔2024 کی سرحدی مفاہمت کے باوجود بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔ اروناچل پردیش میں تازہ تناؤ کی وجوہات کیا ہیں؟

November 23, 2026

بہاولپور میں دو مختلف ٹریفک حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، کاروں سے لدا ٹریلر بھی الٹ گیا۔

November 23, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *