پاکستان میں اقلیتوں کا آج قومی دن منایا جا رہا ہے اور اس حوالے ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن منایا جاتا ہے، یہ دن اس بیان کی تجدیدِ عہد ہے جو بانیِ پاکستان محمد علی جناح نے گیارہ اگست کو تاریخی خطاب کیا تھا۔ آپ نے اپنے خطاب میں فرمایا تھآ کہ مذہب و مسلک کی بنیاد پر کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا، مملکتِ پاکستان میں بلا تفریق رنگ و نسل کے ہر ایک کو ایک جیسے حقوق حاصل ہیں۔ کوئی کسی دوسرے سے اعلی و ارفع نہیں ہے۔
اقلیتوں کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں روزِ اول سے نمایاں کردار رہا ہے، پاکستان میں انکا مثبت کردار اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ملک میں لسانی، مذہبی امتیازات سے بالاتر ہو کر فیصلے صادر کئے جاتے ہیں۔
حکومتِ پاکستان اقلیتوں کی سلامتی وتحفظ کے لیے ہردم کوشاں ہے، ریاستِ پاکستان کے لیے اقلیتوں کے محبت بھرے جذبات ہمیشہ کی طرح مستقبل میں بھی پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر تی رہیں گے۔
دیکھیں: برطانوی حکومت کا فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ