اس معاہدے کا مقصد ناکام پناہ گزینوں کو ازبکستان کے راستے واپس افغانستان بھیجنا ہے۔ یہ معاہدہ آئندہ ماہ سات مئی کو تاشکند میں طے پائے گا، جس کے لیے آسٹریا کے وزرائے خارجہ اور داخلہ ازبکستان کا دورہ کریں گے۔
بھارتی الیکشن کمیشن کی خصوصی نظرثانی کے تحت ویسٹ بنگال میں تقریباً 91 لاکھ ووٹروں کے نام فہرست سے خارج کیے گئے، جن میں متاثرہ افراد کا بڑا حصہ مسلمانوں پر مشتمل بتایا جاتا ہے، جس پر مقامی سطح پر تشویش اور احتجاج سامنے آیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے بحیرہ روم میں غزہ جانے والے سب سے بڑے امدادی بیڑے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر کے 7 کشتیاں قبضے میں لے لیں اور متعدد کارکنوں کو ہراساں کیا۔
طالبان کمانڈر عبدالحمید خراسانی نے پاکستان کے خلاف جنگ کے لیے کابل قیادت سے احکامات طلب کر لیے؛ کابل انتظامیہ کا عسکریت پسندانہ کردار اور جارحانہ عزائم بے نقاب۔
ہلمند کے علماء کونسل کے سربراہ نے خواتین کی تعلیم اور کام پر پابندی کو معاشرے کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے نیا فتویٰ جاری کر دیا، جس پر عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی ایک بڑی لاجسٹک ٹرین فوجی ساز و سامان اور بھاری گولہ بارود لے کر ریاست گجرات کی بین الاقوامی سرحد کی جانب روانہ کر دی گئی ہے
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ “معرکہء حق” محض ایک فوجی مرحلہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک اجتماعی قومی کاوش تھی جس میں وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی عزم اور عسکری قیادت کی پیشہ ورانہ مہارت ایک ہی صفحے پر نظر آئی۔