ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے تین اہم سرغنہ سمیت آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 4, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کو بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے، اور اس صورت میں پی ٹی آئی کے لیے وہ اکیلے ہی کافی ہیں۔

October 4, 2026

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں بنیادی تعطل خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی پر تحریری تعاون نہ ملنے کی وجہ سے پیدا ہوا، جبکہ سویلین عمل سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔

October 4, 2026

طویل مذاکرات میں حکومت کے بڑے پن کے باوجود پی ٹی آئی نے انسدادِ دہشت گردی اور نیشنل ایکشن پلان پر تعاون سے انکار کر کے انتشار کی راہ چن لی۔

October 4, 2026

سعودی عرب اور یمن نے بحیرہ احمر کی بحالی کیلئے حوثیوں کیخلاف مشترکہ فوجی کارروائی کا حتمی خاکہ تیار کر لیا۔

October 4, 2026

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ معاہدہ طے تھا مگر اپوزیشن ٹیم کو کے پی سے ڈکٹیٹ کیا گیا، کے پی حکومت کے عدم تعاون پر مذاکرات ناکام ہوئے۔

October 4, 2026

ٹرمپ کی حسرتیں ادھوری رہ گئیں؛ ماریہ کورینا کو نوبل امن انعام مل گیا

نوبیل کمیٹی کے سربراہ یورگن واتنے نے اوسلو میں منعقدہ تقریب میں اعلان کرتے ہوئے ماریہ کورینا مچاڈو کو جمہوریت اور آزادی کی علامت قرار دیا
نوبیل کمیٹی کے سربراہ یورگن واتنے نے اوسلو میں منعقدہ تقریب میں اعلان کرتے ہوئے ماریہ کورینا مچاڈو کو جمہوریت اور آزادی کی علامت قرار دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال نوبیل امن انعام کے مضبوط امیدواروں میں شمار ہو رہے تھے لیکن یہ اعزاز حاصل کرنے ناکام رہے

October 10, 2025

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریہ کورینا کو جمہوریت اور انسانی حقوق کی جدوجہد کے اعتراف میں 2025 کے نوبیل امن انعام سے نوازا گیا ہے۔

نوبیل کمیٹی کے سربراہ یورگن واتنے نے اوسلو میں منعقدہ تقریب میں اعلان کرتے ہوئے ماریہ کورینا مچاڈو کو جمہوریت اور آزادی کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ماریہ کورینا کی آمریت کے خلاف جدوجہد امن کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے۔

ٹرمپ نوبیل امن انعام سے ایک مرتبہ پھر محروم

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سال نوبیل امن انعام کے مضبوط امیدواروں میں شمار ہو رہے تھے لیکن یہ اعزاز حاصل کرنے ناکام رہے۔ انتظامیہ نے مسلسل دوسری بار ٹرمپ کی بجائے کسی دوسری شخصیت کو اس اعزاز سے نوازا، جس سے یہ بات واضح ہوئی کہ نوبل امن ایوارڈ متنازعہ شخصیات کے بجائے ان لوگوں کی خدمات کو زیادہ اہمیت دیتی ہے جو عملی طور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سابق پارلیمنٹ رکن مچاڈو نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ اعزاز وینزویلا کے عوام کا ہے جو جمہوریت اور آزادی کے خواب کو اپنی آنکھوں میں سجائے ہوئے ہیں۔

اس سال امن ایوارڈ کے لیے 338 امیدواروں میں سے ماریا کورینا کا انتخاب کیا گیا۔ واضح رہے کہ انہیں 2018 میں دنیا کی 100 متاثر کن خواتین کی فہرست میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ وینزویلا کی کسی خاتون رہنما کو یہ اعزاز دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو بین الاقوامی سطح پر جمہوریت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

دیکھیں: حماس کا ٹرمپ امن منصوبے پر مثبت ردعمل، امریکی صدر کا اسرائیل کو غزہ میں بمباری روکنے کا حکم

متعلقہ مضامین

ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے تین اہم سرغنہ سمیت آٹھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

October 4, 2026

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کو بچانے کے لیے ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے، اور اس صورت میں پی ٹی آئی کے لیے وہ اکیلے ہی کافی ہیں۔

October 4, 2026

حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں بنیادی تعطل خیبر پختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی پر تحریری تعاون نہ ملنے کی وجہ سے پیدا ہوا، جبکہ سویلین عمل سے متعلق الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔

October 4, 2026

طویل مذاکرات میں حکومت کے بڑے پن کے باوجود پی ٹی آئی نے انسدادِ دہشت گردی اور نیشنل ایکشن پلان پر تعاون سے انکار کر کے انتشار کی راہ چن لی۔

October 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *